گوگل نے جیمنائی میں سب سے بڑی اپ ڈیٹ متعارف کروا دی

گوگل نے جیمنائی میں سب سے بڑی اپ ڈیٹ متعارف کروا دی

گوگل نے اپنے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ماڈل جیمنائی میں اب تک کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ متعارف کرائی ہے جسے ’پرسنل انٹیلی جنس‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس اپ ڈیٹ کو اے آئی کے شعبے میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نئے فیچر کی مدد سے جیمنائی گوگل ایپس میں صارف کے ذاتی ڈیٹا کا تجزیہ کر کے سوالات کے زیادہ تفصیلی جوابات فراہم کرے گا۔ پرسنل انٹیلی جنس کے تحت جیمنائی گوگل سرچ، جی میل، گوگل فوٹوز اور یوٹیوب سمیت متعدد ایپس تک رسائی حاصل کر سکے گا۔ کمپنی کے مطابق اس فیچر کی مدد سے جیمنائی ایک حقیقی اے آئی پرسنل اسسٹنٹ کی شکل اختیار کر لے گا۔ مثال کے طور پر اگر صارف گاڑی کے کسی مسئلے کے بارے میں سوال کرے تو جیمنائی گوگل ایپس میں موجود معلومات کی بنیاد پر یہ جان سکے گا کہ صارف کس گاڑی کا مالک ہے، گوگل فوٹوز کے ذریعے گاڑی کی حالت دیکھ سکے گا اور یوٹیوب سے متعلقہ ویڈیوز کی مدد سے مسئلے کا حل تجویز کرے گا۔ گوگل کا کہنا ہے کہ پرسنل انٹیلی جنس فیچر ابتدائی طور پر امریکا میں متعارف کرایا جا رہا ہے اور یہ گوگل اے آئی پرو اور اے آئی الٹرا سبسکرپشن پلانز کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ کمپنی کے مطابق آنے والے مہینوں میں اس فیچر کو دیگر ممالک اور مفت صارفین تک بھی توسیع دی جائے گی جبکہ اسے گوگل سرچ کے اے آئی موڈ کا حصہ بنانے کا بھی منصوبہ ہے۔

گوگل نے جیمنائی میں سب سے بڑی اپ ڈیٹ متعارف کروا دی

رپورٹ: اقصی بلوچ

گوگل نے اپنے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ماڈل جیمنائی میں اب تک کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ متعارف کرائی ہے جسے ’پرسنل انٹیلی جنس‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس اپ ڈیٹ کو اے آئی کے شعبے میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نئے فیچر کی مدد سے جیمنائی گوگل ایپس میں صارف کے ذاتی ڈیٹا کا تجزیہ کر کے سوالات کے زیادہ تفصیلی جوابات فراہم کرے گا۔ پرسنل انٹیلی جنس کے تحت جیمنائی گوگل سرچ، جی میل، گوگل فوٹوز اور یوٹیوب سمیت متعدد ایپس تک رسائی حاصل کر سکے گا۔

کمپنی کے مطابق اس فیچر کی مدد سے جیمنائی ایک حقیقی اے آئی پرسنل اسسٹنٹ کی شکل اختیار کر لے گا۔ مثال کے طور پر اگر صارف گاڑی کے کسی مسئلے کے بارے میں سوال کرے تو جیمنائی گوگل ایپس میں موجود معلومات کی بنیاد پر یہ جان سکے گا کہ صارف کس گاڑی کا مالک ہے، گوگل فوٹوز کے ذریعے گاڑی کی حالت دیکھ سکے گا اور یوٹیوب سے متعلقہ ویڈیوز کی مدد سے مسئلے کا حل تجویز کرے گا۔

گوگل کا کہنا ہے کہ پرسنل انٹیلی جنس فیچر ابتدائی طور پر امریکا میں متعارف کرایا جا رہا ہے اور یہ گوگل اے آئی پرو اور اے آئی الٹرا سبسکرپشن پلانز کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ کمپنی کے مطابق آنے والے مہینوں میں اس فیچر کو دیگر ممالک اور مفت صارفین تک بھی توسیع دی جائے گی جبکہ اسے گوگل سرچ کے اے آئی موڈ کا حصہ بنانے کا بھی منصوبہ ہے۔


Related News

سفر اور انسانی صحت . ایک نئی سائنسی تحقیق
سفر اور انسانی صحت . ایک نئی سائنسی تحقیق
ایک نئی تحقیق کے مطابق سفر صرف تفریح نہیں بلکہ انسانی صحت پر بھی مثبت اثر ڈال سکتا ہے۔ مثبت سفری تجربات ذہنی...
آئینے کی مدد سے شکار کا سراغ لگانے کی صلاحیت، آکٹوپس کی ذہانت کا نیا ثبوت
آئینے کی مدد سے شکار کا سراغ لگانے کی صلاحیت، آکٹوپس کی ذہانت کا نیا ثبوت
امریکہ کی ڈارٹماؤتھ یونیورسٹی کی ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ آکٹوپس آئینے کی مدد سے پوشیدہ شکار کا سراغ ل...
یونیسیف اور ای پی آئی بلوچستان کے اشتراک سے صحافیوں کیلئے “مس انفارمیشن مینجمنٹ اور روٹین ایمونائزیشن” پر تربیتی ورکشاپ
یونیسیف اور ای پی آئی بلوچستان کے اشتراک سے صحافیوں کیلئے “مس انفارمیشن مینجمنٹ اور روٹین ایمونائزیشن” پر تربیتی ورکشاپ
ای پی آئی ہیڈکوارٹر کوئٹہ میں یونیسیف اور ای پی آئی بلوچستان کے تعاون سے بلوچستان کے 37 اضلاع سے تعلق رکھنے وا...
آرٹیمس ٹو مشن کا دلچسپ پہلو: “رائز” نامی ننھا کھلونا بھی خلاء کی جانب روانہ
آرٹیمس ٹو مشن کا دلچسپ پہلو: “رائز” نامی ننھا کھلونا بھی خلاء کی جانب روانہ
ناسا کے آرٹیمس ٹو مشن میں “رائز” نامی ایک چھوٹا نرم کھلونا شامل کیا گیا ہے جو خلا میں پہنچ کر بے وزنی (زیرو گر...
خاموشی کو آواز دینے والی ٹیکنالوجی: فالج کے مریضوں کے لیے اے آئی کا نیا تحفہ
خاموشی کو آواز دینے والی ٹیکنالوجی: فالج کے مریضوں کے لیے اے آئی کا نیا تحفہ
جدید سائنس اور مصنوعی ذہانت نے ایک اور ایسا سنگِ میل عبور کر لیا ہے جو فالج اور بولنے میں دشواری کا شکار افراد...
ڈرون کا مؤثر توڑ، چین نے مائیکروویو شعاعوں والا جدید ہتھیار تیار کر لیا
ڈرون کا مؤثر توڑ، چین نے مائیکروویو شعاعوں والا جدید ہتھیار تیار کر لیا
چین نے ڈرون حملوں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ایک جدید ہتھیار تیار کر لیا ہے، جو مائیکروویو شعاعوں کے ذریعے بیک وق...