جمہوریت اور آزاد صحافت ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں، گورنر بلوچستان

جمہوریت اور آزاد صحافت ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں، گورنر بلوچستان

کوئٹہ :   گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ جمہوریت اور آزاد صحافت کا آپس میں گہرا تعلق ہے اور صحافت ریاست کے چوتھے ستون کے طور پر حکومت اور عوام کے درمیان ایک مؤثر پُل کا کردار ادا کر رہی ہے۔ گورنر بلوچستان نے یہ بات گورنر ہاؤس کوئٹہ میں سماء ٹی وی کے بیورو چیف جلال نورزئی کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کہی، جس میں سینئر صحافی شہزادہ ذوالفقار اور کوئٹہ پریس کلب کے صدر عرفان سعید بھی موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر نیا دور نئی اقدار اور تقاضوں کو جنم دیتا ہے اور میڈیا و جرنلزم کی صنعت کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سوشل میڈیا کی تیز رفتار ترقی کے باعث بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ گورنر مندوخیل کے مطابق اگر میڈیا سے وابستہ افراد جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ نہ ہوئے تو ان کے لیے مستقبل میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں میڈیا ہاؤسز میں ڈاؤن سائزنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ روایتی کاروباری ماڈلز تیزی سے بدل رہے ہیں۔ گورنر بلوچستان نے اس بات پر زور دیا کہ بدلتے ہوئے حالات کو سمجھتے ہوئے جامع حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے، کیونکہ میڈیا کا مستقبل اس کی موافقت اور ارتقائی صلاحیت سے جڑا ہوا ہے۔

جمہوریت اور آزاد صحافت ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں، گورنر بلوچستان

کوئٹہ :   گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ جمہوریت اور آزاد صحافت کا آپس میں گہرا تعلق ہے اور صحافت ریاست کے چوتھے ستون کے طور پر حکومت اور عوام کے درمیان ایک مؤثر پُل کا کردار ادا کر رہی ہے۔
گورنر بلوچستان نے یہ بات گورنر ہاؤس کوئٹہ میں سماء ٹی وی کے بیورو چیف جلال نورزئی کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کہی، جس میں سینئر صحافی شہزادہ ذوالفقار اور کوئٹہ پریس کلب کے صدر عرفان سعید بھی موجود تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر نیا دور نئی اقدار اور تقاضوں کو جنم دیتا ہے اور میڈیا و جرنلزم کی صنعت کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سوشل میڈیا کی تیز رفتار ترقی کے باعث بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔
گورنر مندوخیل کے مطابق اگر میڈیا سے وابستہ افراد جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ نہ ہوئے تو ان کے لیے مستقبل میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں میڈیا ہاؤسز میں ڈاؤن سائزنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ روایتی کاروباری ماڈلز تیزی سے بدل رہے ہیں۔
گورنر بلوچستان نے اس بات پر زور دیا کہ بدلتے ہوئے حالات کو سمجھتے ہوئے جامع حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے، کیونکہ میڈیا کا مستقبل اس کی موافقت اور ارتقائی صلاحیت سے جڑا ہوا ہے۔

Related News

بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، امن و امان اور سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال
بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، امن و امان اور سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان کی سیاسی، انتظ...
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان کے امن مشنز میں کردار اور خدمات کی تعریف
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان کے امن مشنز میں کردار اور خدمات کی تعریف
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں امن مشنز میں پاکستان ک...
صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیارت پولیس چیک پوسٹ حملے کی شدید مذمت، شہداء کو خراجِ عقیدت
صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیارت پولیس چیک پوسٹ حملے کی شدید مذمت، شہداء کو خراجِ عقیدت
صدر مملکت آصف علی زرداری نے زیارت میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکار...
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے علی مدد جتک سے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف لے لیا
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے علی مدد جتک سے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف لے لیا
کوئٹہ: گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقدہ سادہ مگر پروقار تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک نے صوبائی وزیر کے ع...
ہارڈیننگ  آف دی سٹیٹ کانفرنس کے 21 ویں اجلاس میں صوبائی و وفاقی اداروں کی مشترکہ کوششوں پر  غور اور بلوچستان کے روشن مستقبل  کیلئے عزم مصمم کا اظہار
ہارڈیننگ  آف دی سٹیٹ کانفرنس کے 21 ویں اجلاس میں صوبائی و وفاقی اداروں کی مشترکہ کوششوں پر  غور اور بلوچستان کے روشن مستقبل  کیلئے عزم مصمم کا اظہار
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ریاستی دفاعی کانفرنس (ہارڈننگ آف دی اسٹیٹ کانفرنس) کا 21 واں...
ڈپٹی اسپیکر بلوچستان نے ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی
ڈپٹی اسپیکر بلوچستان نے ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی
کراچی/ کوئٹہ :    ڈپٹی اسپیکر بلوچستان غزالہ گولہ نے زرداری ہاؤس کراچی میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی...