انسٹاگرام پر 17.5 ملین صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کا خدشہ، پاس ورڈ تبدیلی کی ہدایات جاری

انسٹاگرام پر 17.5 ملین صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کا خدشہ، پاس ورڈ تبدیلی کی ہدایات جاری

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے تقریباً ایک کروڑ 75 لاکھ اکاؤنٹس کے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ صارفین کو اپنے پاس ورڈز تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انسٹاگرام صارفین کی ذاتی معلومات کے لیک ہونے کے خدشات سامنے آئے ہیں۔ اس واقعے نے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹس کی سیکیورٹی پر تشویش پیدا کر دی ہے۔ سائبر سیکیورٹی کمپنی میلویئربائٹس کی رپورٹ کے مطابق لیک ہونے والے ڈیٹا میں صارفین کے یوزرنیم، ای میل ایڈریسز، فون نمبرز، رہائشی پتے اور دیگر حساس معلومات شامل ہیں۔ کمپنی نے بتایا کہ یہ معلومات ڈارک ویب مانیٹرنگ کے دوران سامنے آئیں اور صارفین کو ممکنہ غلط استعمال سے بچانے کے لیے پاس ورڈ ری سیٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کئی صارفین نے غیر متوقع طور پر اپنے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ ری سیٹ ہونے اور ای میلز موصول ہونے کی شکایات کی تھیں، جس سے ڈیٹا لیک کے خدشات پیدا ہوئے۔ سائبر سیکیورٹی کمپنی نے کہا ہے کہ اس سرگرمی کے نتیجے میں دنیا بھر میں ایک کروڑ 75 لاکھ انسٹاگرام اکاؤنٹس کا ڈیٹا چوری ہوا ہے اور یہ معلومات ڈارک ویب پر فروخت کے لیے دستیاب ہو سکتی ہیں۔

انسٹاگرام پر 17.5 ملین صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کا خدشہ، پاس ورڈ تبدیلی کی ہدایات جاری

رپورٹ: اقصی بلوچ

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے تقریباً ایک کروڑ 75 لاکھ اکاؤنٹس کے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ صارفین کو اپنے پاس ورڈز تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انسٹاگرام صارفین کی ذاتی معلومات کے لیک ہونے کے خدشات سامنے آئے ہیں۔ اس واقعے نے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹس کی سیکیورٹی پر تشویش پیدا کر دی ہے۔

سائبر سیکیورٹی کمپنی میلویئربائٹس کی رپورٹ کے مطابق لیک ہونے والے ڈیٹا میں صارفین کے یوزرنیم، ای میل ایڈریسز، فون نمبرز، رہائشی پتے اور دیگر حساس معلومات شامل ہیں۔

کمپنی نے بتایا کہ یہ معلومات ڈارک ویب مانیٹرنگ کے دوران سامنے آئیں اور صارفین کو ممکنہ غلط استعمال سے بچانے کے لیے پاس ورڈ ری سیٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کئی صارفین نے غیر متوقع طور پر اپنے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ ری سیٹ ہونے اور ای میلز موصول ہونے کی شکایات کی تھیں، جس سے ڈیٹا لیک کے خدشات پیدا ہوئے۔

سائبر سیکیورٹی کمپنی نے کہا ہے کہ اس سرگرمی کے نتیجے میں دنیا بھر میں ایک کروڑ 75 لاکھ انسٹاگرام اکاؤنٹس کا ڈیٹا چوری ہوا ہے اور یہ معلومات ڈارک ویب پر فروخت کے لیے دستیاب ہو سکتی ہیں۔

Related News

سفر اور انسانی صحت . ایک نئی سائنسی تحقیق
سفر اور انسانی صحت . ایک نئی سائنسی تحقیق
ایک نئی تحقیق کے مطابق سفر صرف تفریح نہیں بلکہ انسانی صحت پر بھی مثبت اثر ڈال سکتا ہے۔ مثبت سفری تجربات ذہنی...
آئینے کی مدد سے شکار کا سراغ لگانے کی صلاحیت، آکٹوپس کی ذہانت کا نیا ثبوت
آئینے کی مدد سے شکار کا سراغ لگانے کی صلاحیت، آکٹوپس کی ذہانت کا نیا ثبوت
امریکہ کی ڈارٹماؤتھ یونیورسٹی کی ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ آکٹوپس آئینے کی مدد سے پوشیدہ شکار کا سراغ ل...
یونیسیف اور ای پی آئی بلوچستان کے اشتراک سے صحافیوں کیلئے “مس انفارمیشن مینجمنٹ اور روٹین ایمونائزیشن” پر تربیتی ورکشاپ
یونیسیف اور ای پی آئی بلوچستان کے اشتراک سے صحافیوں کیلئے “مس انفارمیشن مینجمنٹ اور روٹین ایمونائزیشن” پر تربیتی ورکشاپ
ای پی آئی ہیڈکوارٹر کوئٹہ میں یونیسیف اور ای پی آئی بلوچستان کے تعاون سے بلوچستان کے 37 اضلاع سے تعلق رکھنے وا...
آرٹیمس ٹو مشن کا دلچسپ پہلو: “رائز” نامی ننھا کھلونا بھی خلاء کی جانب روانہ
آرٹیمس ٹو مشن کا دلچسپ پہلو: “رائز” نامی ننھا کھلونا بھی خلاء کی جانب روانہ
ناسا کے آرٹیمس ٹو مشن میں “رائز” نامی ایک چھوٹا نرم کھلونا شامل کیا گیا ہے جو خلا میں پہنچ کر بے وزنی (زیرو گر...
خاموشی کو آواز دینے والی ٹیکنالوجی: فالج کے مریضوں کے لیے اے آئی کا نیا تحفہ
خاموشی کو آواز دینے والی ٹیکنالوجی: فالج کے مریضوں کے لیے اے آئی کا نیا تحفہ
جدید سائنس اور مصنوعی ذہانت نے ایک اور ایسا سنگِ میل عبور کر لیا ہے جو فالج اور بولنے میں دشواری کا شکار افراد...
ڈرون کا مؤثر توڑ، چین نے مائیکروویو شعاعوں والا جدید ہتھیار تیار کر لیا
ڈرون کا مؤثر توڑ، چین نے مائیکروویو شعاعوں والا جدید ہتھیار تیار کر لیا
چین نے ڈرون حملوں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ایک جدید ہتھیار تیار کر لیا ہے، جو مائیکروویو شعاعوں کے ذریعے بیک وق...