جاپان میں انسانوں کو دھونے والی جدید مشین فروخت کیلئے پیش

جاپان میں انسانوں کو دھونے والی جدید مشین فروخت کیلئے پیش

جاپانی ٹیکنالوجی نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کردیا۔ اوساكا ایکسپو 2025 میں دھوم مچانے والی مستقبل کی ہیومن واشنگ مشین اب باضابطہ طور پر جاپان میں فروخت کے لیے پیش کردی گئی ہے۔ یہ کیپسول نما مشین صارف کو اندر لیٹ کر صرف 15 منٹ میں پورا جسم دھلوانے، آرام دہ موسیقی سننے اور تازہ دم ہو کر باہر آنےکا منفرد تجربہ فراہم کرتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ مشین انسان کو دھوتی ہے مگر اس میں کپڑوں کی طرح کوئی اسپن موڈ نہیں۔ یہ حیرت انگیز ایجاد جاپانی کمپنی Science Inc  نے تیار کی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ صرف جسم ہی نہیں بلکہ  روح بھی دھو دیتی ہے۔ اوساكا ایکسپو کے چھ ماہ میں اس نے لاکھوں وزیٹرز کی توجہ حاصل کی۔ اس ٹیکنالوجی کا آئیڈیا 1970 کے اوساكا ایکسپو میں پیش کی گئی مشین سے لیا گیا تھا۔ مشین کے اندر جدید  سینسر دل کی دھڑکن اور دیگر وائیٹل سائنز  کو مسلسل مانیٹر کرتے ہیں تاکہ پورا عمل محفوظ رہے۔ بڑھتی بین الاقوامی دلچسپی کے بعد کمپنی نے اسے کمرشل بنانے کا فیصلہ کیا۔ اوساكا کا ایک ہوٹل سب سے پہلی مشین خرید چکا ہے جبکہ جاپان کے مشہور ریٹیلر  یامادا ڈینکی  نے بھی اسے اسٹور میں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ 25 دسمبر سے اس کی ڈیمو سروس بھی شروع ہو جائے گی۔ فی الحال کمپنی نے صرف 50  مشینیں  تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک مشین کی قیمت تقریباً 6  کروڑ ین  (تقریباً  3 لاکھ 85 ہزار ڈالر ) ہے۔ کمپنی کے چیئرمین یاسواکی آویاما کا کہنا ہے کہ: ہم چاہتے ہیں کہ جو لوگ ایکسپو نہیں دیکھ سکے وہ بھی اس حیرت انگیز ایجاد کو آزما سکیں۔ ہیومن واشنگ مشین کیسے کام کرتی ہے؟ 1. کیپسول میں لیٹیں: صارف 2.3 میٹر لمبے پوڈ میں آرام سے لیٹ جاتا ہے۔ 2. دھلائی کا آغاز:  مائیکرو ببلز اور باریک دھند جیسا پانی جسم کو نرمی سے صاف کرتا ہے۔ 3. صحت کی نگرانی: اندر نصب سینسر دل کی دھڑکن اور دیگر وائیٹل سائنز چیک کرتے ہیں۔ 4. مکمل آرام: نرم روشنی اور موسیقی ذہن کو سکون دیتی ہے۔ 5. خودکار خشک کرنا:  دھلائی مکمل ہونے پر مشین خود جسم خشک کر دیتی ہے۔ 6. صرف 15 منٹ میں تازگی: صارف بغیر تولیہ یا محنت کے بالکل صاف اور ریلیکس ہو کر باہر آ جاتا ہے۔

جاپان میں انسانوں کو دھونے والی جدید مشین فروخت کیلئے پیش


جاپانی ٹیکنالوجی نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کردیا۔ اوساكا ایکسپو 2025 میں دھوم مچانے والی مستقبل کی ہیومن واشنگ مشین اب باضابطہ طور پر جاپان میں فروخت کے لیے پیش کردی گئی ہے۔

یہ کیپسول نما مشین صارف کو اندر لیٹ کر صرف 15 منٹ میں پورا جسم دھلوانے، آرام دہ موسیقی سننے اور تازہ دم ہو کر باہر آنےکا منفرد تجربہ فراہم کرتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ مشین انسان کو دھوتی ہے مگر اس میں کپڑوں کی طرح کوئی اسپن موڈ نہیں۔
یہ حیرت انگیز ایجاد جاپانی کمپنی Science Inc  نے تیار کی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ صرف جسم ہی نہیں بلکہ  روح بھی دھو دیتی ہے۔ اوساكا ایکسپو کے چھ ماہ میں اس نے لاکھوں وزیٹرز کی توجہ حاصل کی۔ اس ٹیکنالوجی کا آئیڈیا 1970 کے اوساكا ایکسپو میں پیش کی گئی مشین سے لیا گیا تھا۔
مشین کے اندر جدید  سینسر دل کی دھڑکن اور دیگر وائیٹل سائنز  کو مسلسل مانیٹر کرتے ہیں تاکہ پورا عمل محفوظ رہے۔ بڑھتی بین الاقوامی دلچسپی کے بعد کمپنی نے اسے کمرشل بنانے کا فیصلہ کیا۔ اوساكا کا ایک ہوٹل سب سے پہلی مشین خرید چکا ہے جبکہ جاپان کے مشہور ریٹیلر  یامادا ڈینکی  نے بھی اسے اسٹور میں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ 25 دسمبر سے اس کی ڈیمو سروس بھی شروع ہو جائے گی۔
فی الحال کمپنی نے صرف 50  مشینیں  تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک مشین کی قیمت تقریباً 6  کروڑ ین  (تقریباً  3 لاکھ 85 ہزار ڈالر ) ہے۔
کمپنی کے چیئرمین یاسواکی آویاما کا کہنا ہے کہ: ہم چاہتے ہیں کہ جو لوگ ایکسپو نہیں دیکھ سکے وہ بھی اس حیرت انگیز ایجاد کو آزما سکیں۔
ہیومن واشنگ مشین کیسے کام کرتی ہے؟
1. کیپسول میں لیٹیں: صارف 2.3 میٹر لمبے پوڈ میں آرام سے لیٹ جاتا ہے۔
2. دھلائی کا آغاز:  مائیکرو ببلز اور باریک دھند جیسا پانی جسم کو نرمی سے صاف کرتا ہے۔
3. صحت کی نگرانی: اندر نصب سینسر دل کی دھڑکن اور دیگر وائیٹل سائنز چیک کرتے ہیں۔
4. مکمل آرام: نرم روشنی اور موسیقی ذہن کو سکون دیتی ہے۔
5. خودکار خشک کرنا:  دھلائی مکمل ہونے پر مشین خود جسم خشک کر دیتی ہے۔

6. صرف 15 منٹ میں تازگی: صارف بغیر تولیہ یا محنت کے بالکل صاف اور ریلیکس ہو کر باہر آ جاتا ہے۔


Related News

سفر اور انسانی صحت . ایک نئی سائنسی تحقیق
سفر اور انسانی صحت . ایک نئی سائنسی تحقیق
ایک نئی تحقیق کے مطابق سفر صرف تفریح نہیں بلکہ انسانی صحت پر بھی مثبت اثر ڈال سکتا ہے۔ مثبت سفری تجربات ذہنی...
آئینے کی مدد سے شکار کا سراغ لگانے کی صلاحیت، آکٹوپس کی ذہانت کا نیا ثبوت
آئینے کی مدد سے شکار کا سراغ لگانے کی صلاحیت، آکٹوپس کی ذہانت کا نیا ثبوت
امریکہ کی ڈارٹماؤتھ یونیورسٹی کی ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ آکٹوپس آئینے کی مدد سے پوشیدہ شکار کا سراغ ل...
یونیسیف اور ای پی آئی بلوچستان کے اشتراک سے صحافیوں کیلئے “مس انفارمیشن مینجمنٹ اور روٹین ایمونائزیشن” پر تربیتی ورکشاپ
یونیسیف اور ای پی آئی بلوچستان کے اشتراک سے صحافیوں کیلئے “مس انفارمیشن مینجمنٹ اور روٹین ایمونائزیشن” پر تربیتی ورکشاپ
ای پی آئی ہیڈکوارٹر کوئٹہ میں یونیسیف اور ای پی آئی بلوچستان کے تعاون سے بلوچستان کے 37 اضلاع سے تعلق رکھنے وا...
آرٹیمس ٹو مشن کا دلچسپ پہلو: “رائز” نامی ننھا کھلونا بھی خلاء کی جانب روانہ
آرٹیمس ٹو مشن کا دلچسپ پہلو: “رائز” نامی ننھا کھلونا بھی خلاء کی جانب روانہ
ناسا کے آرٹیمس ٹو مشن میں “رائز” نامی ایک چھوٹا نرم کھلونا شامل کیا گیا ہے جو خلا میں پہنچ کر بے وزنی (زیرو گر...
خاموشی کو آواز دینے والی ٹیکنالوجی: فالج کے مریضوں کے لیے اے آئی کا نیا تحفہ
خاموشی کو آواز دینے والی ٹیکنالوجی: فالج کے مریضوں کے لیے اے آئی کا نیا تحفہ
جدید سائنس اور مصنوعی ذہانت نے ایک اور ایسا سنگِ میل عبور کر لیا ہے جو فالج اور بولنے میں دشواری کا شکار افراد...
ڈرون کا مؤثر توڑ، چین نے مائیکروویو شعاعوں والا جدید ہتھیار تیار کر لیا
ڈرون کا مؤثر توڑ، چین نے مائیکروویو شعاعوں والا جدید ہتھیار تیار کر لیا
چین نے ڈرون حملوں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ایک جدید ہتھیار تیار کر لیا ہے، جو مائیکروویو شعاعوں کے ذریعے بیک وق...