خلا میں آٹھ فٹبال میدانوں جتنا بڑا تیز رفتار سیارچہ دریافت

خلا میں آٹھ فٹبال میدانوں جتنا بڑا تیز رفتار سیارچہ دریافت

سائنس دانوں نے خلا میں ایک بہت بڑا سیارچہ دریافت کیا ہے جو سائز میں تقریباً آٹھ فٹبال میدانوں کے برابر ہے۔ اس سیارچے کو 2025 MN45 کا نام دیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اب تک دریافت ہونے والے 499 میٹر سے بڑے سیارچوں میں سب سے زیادہ تیزی سے گھومنے والا سیارچہ ہے۔ یہ سیارچہ تقریباً 709 میٹر چوڑا ہے اور اپنے محور کے گرد صرف 1.88 منٹ میں ایک چکر مکمل کر لیتا ہے۔ 2025 MN45 ہمارے نظامِ شمسی میں موجود سیارچوں کی مرکزی پٹی میں سورج کے گرد گردش کر رہا ہے۔ یہ مرکزی پٹی زمین سے تقریباً 48 کروڑ 28 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، جہاں مختلف سائز کے لاکھوں سیارچے موجود ہیں۔ ان میں کچھ سیارچے بہت بڑے بھی ہیں۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ تمام سیارچے اپنی جگہ پر حرکت کرتے رہتے ہیں، تاہم کچھ سیارچوں کی رفتار زیادہ ہوتی ہے۔ اس کی وجوہات میں سورج کی گرمی، دوسرے سیارچوں سے ٹکراؤ اور ان کی ساخت شامل ہے۔

خلا میں آٹھ فٹبال میدانوں جتنا بڑا تیز رفتار سیارچہ دریافت

رپورٹ: اقصی بلوچ

سائنس دانوں نے خلا میں ایک بہت بڑا سیارچہ دریافت کیا ہے جو سائز میں تقریباً آٹھ فٹبال میدانوں کے برابر ہے۔

اس سیارچے کو 2025 MN45 کا نام دیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اب تک دریافت ہونے والے 499 میٹر سے بڑے سیارچوں میں سب سے زیادہ تیزی سے گھومنے والا سیارچہ ہے۔

یہ سیارچہ تقریباً 709 میٹر چوڑا ہے اور اپنے محور کے گرد صرف 1.88 منٹ میں ایک چکر مکمل کر لیتا ہے۔ 2025 MN45 ہمارے نظامِ شمسی میں موجود سیارچوں کی مرکزی پٹی میں سورج کے گرد گردش کر رہا ہے۔

یہ مرکزی پٹی زمین سے تقریباً 48 کروڑ 28 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، جہاں مختلف سائز کے لاکھوں سیارچے موجود ہیں۔ ان میں کچھ سیارچے بہت بڑے بھی ہیں۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ تمام سیارچے اپنی جگہ پر حرکت کرتے رہتے ہیں، تاہم کچھ سیارچوں کی رفتار زیادہ ہوتی ہے۔ اس کی وجوہات میں سورج کی گرمی، دوسرے سیارچوں سے ٹکراؤ اور ان کی ساخت شامل ہے۔

Related News

سفر اور انسانی صحت . ایک نئی سائنسی تحقیق
سفر اور انسانی صحت . ایک نئی سائنسی تحقیق
ایک نئی تحقیق کے مطابق سفر صرف تفریح نہیں بلکہ انسانی صحت پر بھی مثبت اثر ڈال سکتا ہے۔ مثبت سفری تجربات ذہنی...
آئینے کی مدد سے شکار کا سراغ لگانے کی صلاحیت، آکٹوپس کی ذہانت کا نیا ثبوت
آئینے کی مدد سے شکار کا سراغ لگانے کی صلاحیت، آکٹوپس کی ذہانت کا نیا ثبوت
امریکہ کی ڈارٹماؤتھ یونیورسٹی کی ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ آکٹوپس آئینے کی مدد سے پوشیدہ شکار کا سراغ ل...
یونیسیف اور ای پی آئی بلوچستان کے اشتراک سے صحافیوں کیلئے “مس انفارمیشن مینجمنٹ اور روٹین ایمونائزیشن” پر تربیتی ورکشاپ
یونیسیف اور ای پی آئی بلوچستان کے اشتراک سے صحافیوں کیلئے “مس انفارمیشن مینجمنٹ اور روٹین ایمونائزیشن” پر تربیتی ورکشاپ
ای پی آئی ہیڈکوارٹر کوئٹہ میں یونیسیف اور ای پی آئی بلوچستان کے تعاون سے بلوچستان کے 37 اضلاع سے تعلق رکھنے وا...
آرٹیمس ٹو مشن کا دلچسپ پہلو: “رائز” نامی ننھا کھلونا بھی خلاء کی جانب روانہ
آرٹیمس ٹو مشن کا دلچسپ پہلو: “رائز” نامی ننھا کھلونا بھی خلاء کی جانب روانہ
ناسا کے آرٹیمس ٹو مشن میں “رائز” نامی ایک چھوٹا نرم کھلونا شامل کیا گیا ہے جو خلا میں پہنچ کر بے وزنی (زیرو گر...
خاموشی کو آواز دینے والی ٹیکنالوجی: فالج کے مریضوں کے لیے اے آئی کا نیا تحفہ
خاموشی کو آواز دینے والی ٹیکنالوجی: فالج کے مریضوں کے لیے اے آئی کا نیا تحفہ
جدید سائنس اور مصنوعی ذہانت نے ایک اور ایسا سنگِ میل عبور کر لیا ہے جو فالج اور بولنے میں دشواری کا شکار افراد...
ڈرون کا مؤثر توڑ، چین نے مائیکروویو شعاعوں والا جدید ہتھیار تیار کر لیا
ڈرون کا مؤثر توڑ، چین نے مائیکروویو شعاعوں والا جدید ہتھیار تیار کر لیا
چین نے ڈرون حملوں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ایک جدید ہتھیار تیار کر لیا ہے، جو مائیکروویو شعاعوں کے ذریعے بیک وق...