اے آئی سے تیار کردہ پاکستانی فلم "دی نیکسٹ صلاح الدین" 19 دسمبر کو ریلیز ہوگی

اے آئی سے تیار کردہ پاکستانی فلم "دی نیکسٹ صلاح الدین" 19 دسمبر کو ریلیز ہوگی

اے آئی سے تیار کردہ پاکستانی فلم "دی نیکسٹ صلاح الدین" 19 دسمبر کو ریلیز ہوگی رپورٹر : عروبہ شہزاد پاکستانی فلم انڈسٹری ایک پاکستانی فلم انڈسٹری جدید ٹیکنالوجی کے ایک نئے دور میں داخل ہونے جا رہی ہے ، جہاں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی فلم "دی نیکسٹ صلاح الدین " (The Next Salahuddin) 19 دسمبر سے ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فلم کے پروڈیوسر، لکھاری اور ڈائریکٹر فرحان صدیقی نے پریس کانفرنس میں اس منفرد منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانی سینما کے لیے ایک بے مثال اور تاریخی تجربہ ہے۔ ان کے مطابق فلم کی تیاری میں اے آئی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، جس میں اسکرپٹ رائٹنگ، بصری ترتیب (ویژول کمپوزیشن) اور کرداروں کی تخلیق سمیت کئی اہم مراحل مصنوعی ذہانت کے ذریعے مکمل کیے گئے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرحان صدیقی نے بتایا کہ فلم فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر تخلیق کی گئی ہے، جس کا مقصد عالمی سطح پر امن، انسانی وقار اور بنیادی انسانی حقوق کا پیغام عام کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم صرف ایک تکنیکی تجربہ نہیں بلکہ انسانیت اور جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج کی علامت ہے۔ پریس کانفرنس میں مزید بتایا گیا کہ "دی نیکسٹ صلاح الدین "جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بامعنی کہانی اور سماجی شعور کو فروغ دینے کی ایک کوشش ہے، جو پاکستانی سینما میں جدت اور تخلیقی امکانات کے نئے دور کا داوا کرتی ہے۔ فرحان صدیقی کے مطابق یہ فلم منظر کشی اور بیانیہ تخلیق میں نئی راہوں کی نمائندگی کرتی ہے اور مستقبل میں فلم سازی کے انداز کو بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوتا ہے تو یہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کا ایک مضبوط آغاز ثابت ہو سکتا ہے، جو مقامی سینما کو عالمی رجحانات سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اے آئی سے تیار کردہ پاکستانی فلم "دی نیکسٹ صلاح الدین" 19 دسمبر کو ریلیز ہوگی

 

رپورٹر : عروبہ شہزاد
پاکستانی فلم انڈسٹری ایک پاکستانی فلم انڈسٹری جدید ٹیکنالوجی کے ایک نئے دور میں داخل ہونے جا رہی ہے ، جہاں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی فلم "دی
نیکسٹ صلاح الدین " (The Next Salahuddin) 19 دسمبر سے ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


فلم کے پروڈیوسر، لکھاری اور ڈائریکٹر فرحان صدیقی نے پریس کانفرنس میں اس منفرد منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانی سینما کے لیے ایک بے مثال اور تاریخی تجربہ ہے۔ ان کے مطابق فلم کی تیاری میں اے آئی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، جس میں اسکرپٹ رائٹنگ، بصری ترتیب (ویژول کمپوزیشن) اور کرداروں کی تخلیق سمیت کئی اہم مراحل مصنوعی ذہانت کے ذریعے مکمل کیے گئے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرحان صدیقی نے بتایا کہ فلم فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر تخلیق کی گئی ہے، جس کا مقصد عالمی سطح پر امن، انسانی وقار اور بنیادی انسانی حقوق کا پیغام عام کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم صرف ایک تکنیکی تجربہ نہیں بلکہ انسانیت اور جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج کی علامت ہے۔
پریس کانفرنس میں مزید بتایا گیا کہ "دی نیکسٹ صلاح الدین "جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بامعنی کہانی اور سماجی شعور کو فروغ دینے کی ایک کوشش ہے، جو پاکستانی سینما میں جدت اور تخلیقی امکانات کے نئے دور کا داوا  کرتی ہے۔ فرحان صدیقی کے مطابق یہ فلم منظر کشی اور بیانیہ تخلیق میں نئی راہوں کی نمائندگی کرتی ہے اور مستقبل میں فلم سازی کے انداز کو بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوتا ہے تو یہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کا ایک مضبوط آغاز ثابت ہو سکتا ہے، جو مقامی سینما کو عالمی رجحانات سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔


Related News

آرٹیمس ٹو مشن کا دلچسپ پہلو: “رائز” نامی ننھا کھلونا بھی خلاء کی جانب روانہ
آرٹیمس ٹو مشن کا دلچسپ پہلو: “رائز” نامی ننھا کھلونا بھی خلاء کی جانب روانہ
ناسا کے آرٹیمس ٹو مشن میں “رائز” نامی ایک چھوٹا نرم کھلونا شامل کیا گیا ہے جو خلا میں پہنچ کر بے وزنی (زیرو گر...
خاموشی کو آواز دینے والی ٹیکنالوجی: فالج کے مریضوں کے لیے اے آئی کا نیا تحفہ
خاموشی کو آواز دینے والی ٹیکنالوجی: فالج کے مریضوں کے لیے اے آئی کا نیا تحفہ
جدید سائنس اور مصنوعی ذہانت نے ایک اور ایسا سنگِ میل عبور کر لیا ہے جو فالج اور بولنے میں دشواری کا شکار افراد...
ڈرون کا مؤثر توڑ، چین نے مائیکروویو شعاعوں والا جدید ہتھیار تیار کر لیا
ڈرون کا مؤثر توڑ، چین نے مائیکروویو شعاعوں والا جدید ہتھیار تیار کر لیا
چین نے ڈرون حملوں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ایک جدید ہتھیار تیار کر لیا ہے، جو مائیکروویو شعاعوں کے ذریعے بیک وق...
کیا ٹھنڈے پانی سے نہانے سے بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے؟ ماہرین نے خبردار کر دیا
کیا ٹھنڈے پانی سے نہانے سے بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے؟ ماہرین نے خبردار کر دیا
ٹھنڈے پانی سے نہانا بعض افراد کے لیے تازگی اور چستی کا باعث بن سکتا ہے، تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ عمل...
گوگل نے جیمنائی میں سب سے بڑی اپ ڈیٹ متعارف کروا دی
گوگل نے جیمنائی میں سب سے بڑی اپ ڈیٹ متعارف کروا دی
گوگل نے اپنے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ماڈل جیمنائی میں اب تک کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ متعارف کرائی ہے جسے ’پرسنل انٹیلی...
پاکستان نے اپنا پہلا سرکاری اے آئی اوتار ‘لیلا’ لانچ کر دیا
پاکستان نے اپنا پہلا سرکاری اے آئی اوتار ‘لیلا’ لانچ کر دیا
وفاقی حکومت نے پاکستان کا پہلا سرکاری مصنوعی ذہانت (اے آئی) اوتار 'لیلا' لانچ کر دیا ہے۔ وزیرِ اطلاعات و ٹیکنا...