سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں

 سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں

سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کوئٹہ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان کے تعاون سے سینٹرل لائبریری میں " سیرتُ النبیؐ کارنر  "قائم کر دیا، جسے اسلامی تعلیمات اور سیرتِ رسول ﷺ کے مطالعے کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔  یونیورسٹی کے مطابق اس خصوصی کارنر میں 14 جدید لیپ ٹاپ فراہم کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے طالبات اور سٹاف  کو رسولِ اکرم حضرت محمد ﷺ کی سیرت کا مطالعہ ڈیجیٹل ذرائع سے کرنے کا موقع میسر ہوگا۔ اس کارنر میں سیرتِ رسول ﷺ سے متعلق کتابیں ،تحقیقی مواد اور دیگر علمی وسائل بھی دستیاب کیے گئے ہیں، جو سیرت النبی ﷺ پر تحقیق اور مطالعے کو مزید آسان بنائیں گے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے " سیر؂تُ النبیؐ کارنر" کا قیام نوجوانوں کی فکری و اخلاقی تربیت کے لیے اہم کردار ادا کرے گا، جبکہ یہ اقدام طلبہ کو روحانی اور تعلیمی رہنمائی فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔  یونیورسٹی حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ اس کارنر سے مستفید ہونے والی طالبات نہ صرف علمی میدان میں بہتر کارکردگی دکھائیں گی بلکہ اسلامی اصولوں کی روشنی میں اپنی شخصیت کو بھی نکھارنے میں کامیاب ہوں گی۔


 سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں "سیرتُ النبیؐ کارنر" کا افتتاح 


رپورٹر :عروبہ شہزاد
سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کوئٹہ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان کے تعاون سے سینٹرل لائبریری میں " سیرتُ النبیؐ کارنر  "قائم کر دیا، جسے اسلامی تعلیمات اور سیرتِ رسول ﷺ کے مطالعے کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
 یونیورسٹی کے مطابق اس خصوصی کارنر میں 14 جدید لیپ ٹاپ فراہم کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے طالبات اور سٹاف  کو رسولِ اکرم حضرت محمد ﷺ کی سیرت کا مطالعہ ڈیجیٹل ذرائع سے کرنے کا موقع میسر ہوگا۔ اس کارنر میں سیرتِ رسول ﷺ سے متعلق کتابیں ،تحقیقی مواد اور دیگر علمی وسائل بھی دستیاب کیے گئے ہیں، جو سیرت النبی ﷺ پر تحقیق اور مطالعے کو مزید آسان بنائیں گے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے " سیر؂تُ النبیؐ کارنر" کا قیام نوجوانوں کی فکری و اخلاقی تربیت کے لیے اہم کردار ادا کرے گا، جبکہ یہ اقدام طلبہ کو روحانی اور تعلیمی رہنمائی فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔  یونیورسٹی حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ اس کارنر سے مستفید ہونے والی طالبات نہ صرف علمی میدان میں بہتر کارکردگی دکھائیں گی بلکہ اسلامی اصولوں کی روشنی میں اپنی شخصیت کو بھی نکھارنے میں کامیاب ہوں گی۔


Related News

سفر اور انسانی صحت . ایک نئی سائنسی تحقیق
سفر اور انسانی صحت . ایک نئی سائنسی تحقیق
ایک نئی تحقیق کے مطابق سفر صرف تفریح نہیں بلکہ انسانی صحت پر بھی مثبت اثر ڈال سکتا ہے۔ مثبت سفری تجربات ذہنی...
آئینے کی مدد سے شکار کا سراغ لگانے کی صلاحیت، آکٹوپس کی ذہانت کا نیا ثبوت
آئینے کی مدد سے شکار کا سراغ لگانے کی صلاحیت، آکٹوپس کی ذہانت کا نیا ثبوت
امریکہ کی ڈارٹماؤتھ یونیورسٹی کی ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ آکٹوپس آئینے کی مدد سے پوشیدہ شکار کا سراغ ل...
یونیسیف اور ای پی آئی بلوچستان کے اشتراک سے صحافیوں کیلئے “مس انفارمیشن مینجمنٹ اور روٹین ایمونائزیشن” پر تربیتی ورکشاپ
یونیسیف اور ای پی آئی بلوچستان کے اشتراک سے صحافیوں کیلئے “مس انفارمیشن مینجمنٹ اور روٹین ایمونائزیشن” پر تربیتی ورکشاپ
ای پی آئی ہیڈکوارٹر کوئٹہ میں یونیسیف اور ای پی آئی بلوچستان کے تعاون سے بلوچستان کے 37 اضلاع سے تعلق رکھنے وا...
آرٹیمس ٹو مشن کا دلچسپ پہلو: “رائز” نامی ننھا کھلونا بھی خلاء کی جانب روانہ
آرٹیمس ٹو مشن کا دلچسپ پہلو: “رائز” نامی ننھا کھلونا بھی خلاء کی جانب روانہ
ناسا کے آرٹیمس ٹو مشن میں “رائز” نامی ایک چھوٹا نرم کھلونا شامل کیا گیا ہے جو خلا میں پہنچ کر بے وزنی (زیرو گر...
خاموشی کو آواز دینے والی ٹیکنالوجی: فالج کے مریضوں کے لیے اے آئی کا نیا تحفہ
خاموشی کو آواز دینے والی ٹیکنالوجی: فالج کے مریضوں کے لیے اے آئی کا نیا تحفہ
جدید سائنس اور مصنوعی ذہانت نے ایک اور ایسا سنگِ میل عبور کر لیا ہے جو فالج اور بولنے میں دشواری کا شکار افراد...
ڈرون کا مؤثر توڑ، چین نے مائیکروویو شعاعوں والا جدید ہتھیار تیار کر لیا
ڈرون کا مؤثر توڑ، چین نے مائیکروویو شعاعوں والا جدید ہتھیار تیار کر لیا
چین نے ڈرون حملوں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ایک جدید ہتھیار تیار کر لیا ہے، جو مائیکروویو شعاعوں کے ذریعے بیک وق...