ٹک ٹاک نے نیا نیئر بائی فیڈ فیچر متعارف کرا دیا

ٹک ٹاک نے نیا نیئر بائی فیڈ  فیچر متعارف کرا دیا

ٹک ٹاک نے صارفین کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر نیئر بائی فیڈ   متعارف کرا دیا ہے، جس کی مدد سے لوگ اپنے اردگرد کے مقامات، سرگرمیوں اور مقامی مواد تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں گے۔ کمپنی کے مطابق اس فیچر کا مقصد صارفین کو اپنے علاقے کی نئی جگہوں کی دریافت اور مقامی تخلیق کاروں کے مواد کو بہتر انداز میں دیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ یہ فیچر پہلی مرحلے میں  برطانیہ، فرانس، اٹلی اور جرمنی  میں جاری کیا گیا ہے۔ اس کی آزمائش سب سے پہلے 2022 میں جنوب مشرقی ایشیا میں کی گئی تھی، جسے کچھ وقت بعد روک دیا گیا تھا، تاہم اب اس فیچر کو دوبارہ چند ممالک میں متعارف کر دیا گیا ہے۔ ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ نیئر بائی فیڈ میں صارفین کو ویڈیوز ان کی لوکیشن، ویڈیو کے موضوع اور اپ لوڈ ٹائم کی بنیاد پر دکھائی جائیں گی۔ اس میں سیاحت، ایونٹس، کھانوں اور مقامی سرگرمیوں سے متعلق ویڈیوز شامل ہوں گی۔ یہ فیچر ویڈیوز پوسٹ کرنے والے تخلیق کاروں کے لیے بھی فائدہ مند ہوگا کیونکہ اس کے ذریعے وہ اپنے شہر یا علاقے کے زیادہ لوگوں تک رسائی حاصل کر پائیں گے۔ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ لوکیشن شیئر کرنا لازمی نہیں ہوگا، اور یہ آپشن صرف 18 سال یا اس سے زائد عمر  کے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ اگر کوئی صارف اپنی لوکیشن آن کرے گا تو ٹک ٹاک GPS کی مدد سے مقامی مواد دکھائے گا۔ کم عمر صارفین یعنی 18 سال سے کم عمر کے اکاؤنٹس کی ویڈیوز نیئر بائی فیڈ میں شامل نہیں کی جائیں گی۔ اسی طرح پرائیویٹ، فرینڈز یا ’اونلی یو‘ پر سیٹ اکاؤنٹس کا مواد بھی اس فیڈ میں نظر نہیں آئے گا۔ اگر کوئی صارف کسی دوسرے شہر کے مقامی ویڈیوز دیکھنا چاہے تو وہ لوکیشن نیم  کے ذریعے اپنی لوکیشن تبدیل کر سکے گا۔

ٹک ٹاک نے نیا  نیئر بائی فیڈ  فیچر متعارف کرا دیا

اقصی بلوچ 

ٹک ٹاک نے صارفین کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر نیئر بائی فیڈ   متعارف کرا دیا ہے، جس کی مدد سے لوگ اپنے اردگرد کے مقامات، سرگرمیوں اور مقامی مواد تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں گے۔ کمپنی کے مطابق اس فیچر کا مقصد صارفین کو اپنے علاقے کی نئی جگہوں کی دریافت اور مقامی تخلیق کاروں کے مواد کو بہتر انداز میں دیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
یہ فیچر پہلی مرحلے میں  برطانیہ، فرانس، اٹلی اور جرمنی  میں جاری کیا گیا ہے۔ اس کی آزمائش سب سے پہلے 2022 میں جنوب مشرقی ایشیا میں کی گئی تھی، جسے کچھ وقت بعد روک دیا گیا تھا، تاہم اب اس فیچر کو دوبارہ چند ممالک میں متعارف کر دیا گیا ہے۔
ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ نیئر بائی فیڈ میں صارفین کو ویڈیوز ان کی لوکیشن، ویڈیو کے موضوع اور اپ لوڈ ٹائم کی بنیاد پر دکھائی جائیں گی۔ اس میں سیاحت، ایونٹس، کھانوں اور مقامی سرگرمیوں سے متعلق ویڈیوز شامل ہوں گی۔ یہ فیچر ویڈیوز پوسٹ کرنے والے تخلیق کاروں کے لیے بھی فائدہ مند ہوگا کیونکہ اس کے ذریعے وہ اپنے شہر یا علاقے کے زیادہ لوگوں تک رسائی حاصل کر پائیں گے۔
کمپنی نے واضح کیا ہے کہ لوکیشن شیئر کرنا لازمی نہیں ہوگا، اور یہ آپشن صرف 18 سال یا اس سے زائد عمر  کے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ اگر کوئی صارف اپنی لوکیشن آن کرے گا تو ٹک ٹاک GPS کی مدد سے مقامی مواد دکھائے گا۔
کم عمر صارفین یعنی 18 سال سے کم عمر کے اکاؤنٹس کی ویڈیوز نیئر بائی فیڈ میں شامل نہیں کی جائیں گی۔ اسی طرح پرائیویٹ، فرینڈز یا ’اونلی یو‘ پر سیٹ اکاؤنٹس کا مواد بھی اس فیڈ میں نظر نہیں آئے گا۔ اگر کوئی صارف کسی دوسرے شہر کے مقامی ویڈیوز دیکھنا چاہے تو وہ لوکیشن نیم  کے ذریعے اپنی لوکیشن تبدیل کر سکے گا۔

 


Related News

سفر اور انسانی صحت . ایک نئی سائنسی تحقیق
سفر اور انسانی صحت . ایک نئی سائنسی تحقیق
ایک نئی تحقیق کے مطابق سفر صرف تفریح نہیں بلکہ انسانی صحت پر بھی مثبت اثر ڈال سکتا ہے۔ مثبت سفری تجربات ذہنی...
آئینے کی مدد سے شکار کا سراغ لگانے کی صلاحیت، آکٹوپس کی ذہانت کا نیا ثبوت
آئینے کی مدد سے شکار کا سراغ لگانے کی صلاحیت، آکٹوپس کی ذہانت کا نیا ثبوت
امریکہ کی ڈارٹماؤتھ یونیورسٹی کی ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ آکٹوپس آئینے کی مدد سے پوشیدہ شکار کا سراغ ل...
یونیسیف اور ای پی آئی بلوچستان کے اشتراک سے صحافیوں کیلئے “مس انفارمیشن مینجمنٹ اور روٹین ایمونائزیشن” پر تربیتی ورکشاپ
یونیسیف اور ای پی آئی بلوچستان کے اشتراک سے صحافیوں کیلئے “مس انفارمیشن مینجمنٹ اور روٹین ایمونائزیشن” پر تربیتی ورکشاپ
ای پی آئی ہیڈکوارٹر کوئٹہ میں یونیسیف اور ای پی آئی بلوچستان کے تعاون سے بلوچستان کے 37 اضلاع سے تعلق رکھنے وا...
آرٹیمس ٹو مشن کا دلچسپ پہلو: “رائز” نامی ننھا کھلونا بھی خلاء کی جانب روانہ
آرٹیمس ٹو مشن کا دلچسپ پہلو: “رائز” نامی ننھا کھلونا بھی خلاء کی جانب روانہ
ناسا کے آرٹیمس ٹو مشن میں “رائز” نامی ایک چھوٹا نرم کھلونا شامل کیا گیا ہے جو خلا میں پہنچ کر بے وزنی (زیرو گر...
خاموشی کو آواز دینے والی ٹیکنالوجی: فالج کے مریضوں کے لیے اے آئی کا نیا تحفہ
خاموشی کو آواز دینے والی ٹیکنالوجی: فالج کے مریضوں کے لیے اے آئی کا نیا تحفہ
جدید سائنس اور مصنوعی ذہانت نے ایک اور ایسا سنگِ میل عبور کر لیا ہے جو فالج اور بولنے میں دشواری کا شکار افراد...
ڈرون کا مؤثر توڑ، چین نے مائیکروویو شعاعوں والا جدید ہتھیار تیار کر لیا
ڈرون کا مؤثر توڑ، چین نے مائیکروویو شعاعوں والا جدید ہتھیار تیار کر لیا
چین نے ڈرون حملوں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ایک جدید ہتھیار تیار کر لیا ہے، جو مائیکروویو شعاعوں کے ذریعے بیک وق...