عدالتِ عالیہ بلوچستان: 2025 کے دوران ہزاروں مقدمات کے فیصلے، رپورٹ جاری

عدالتِ عالیہ بلوچستان: 2025 کے دوران ہزاروں مقدمات کے فیصلے، رپورٹ جاری

کوئٹہ: عدالتِ عالیہ بلوچستان نے سال 2025 کے دوران زیرِ التواء مقدمات اور فیصلوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، سال 2025 کے آغاز پر عدالتِ عالیہ بلوچستان میں زیرِ التواء مقدمات کی تعداد 5,272 تھی۔ سال کے دوران 6,926 نئے مقدمات درج ہوئے جبکہ اسی عرصے میں 5,813 مقدمات کے فیصلے کیے گئے۔ یوں 31 دسمبر 2025 تک عدالتِ عالیہ میں زیرِ التواء مقدمات کی مجموعی تعداد 6,385 رہ گئی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صوبے کی ماتحت عدالتوں میں سال 2025 کے آغاز پر زیرِ التواء مقدمات کی تعداد 18,685 تھی۔ دورانِ سال 62,393 نئے مقدمات دائر کیے گئے جبکہ 62,654 مقدمات نمٹائے گئے۔ اس طرح سال کے اختتام پر ماتحت عدالتوں میں زیرِ التواء مقدمات کی تعداد کم ہو کر 18,424 رہ گئی۔ عدالتِ عالیہ بلوچستان کے مطابق، یہ اعداد و شمار عدالتی نظام میں بہتری، مقدمات کی بروقت سماعت اور عوام کو انصاف کی فراہمی کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

عدالتِ عالیہ بلوچستان: 2025 کے دوران ہزاروں مقدمات کے فیصلے، رپورٹ جاری

کوئٹہ: عدالتِ عالیہ بلوچستان نے سال 2025 کے دوران زیرِ التواء مقدمات اور فیصلوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، سال 2025 کے آغاز پر عدالتِ عالیہ بلوچستان میں زیرِ التواء مقدمات کی تعداد 5,272 تھی۔ سال کے دوران 6,926 نئے مقدمات درج ہوئے جبکہ اسی عرصے میں 5,813 مقدمات کے فیصلے کیے گئے۔ یوں 31 دسمبر 2025 تک عدالتِ عالیہ میں زیرِ التواء مقدمات کی مجموعی تعداد 6,385 رہ گئی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صوبے کی ماتحت عدالتوں میں سال 2025 کے آغاز پر زیرِ التواء مقدمات کی تعداد 18,685 تھی۔ دورانِ سال 62,393 نئے مقدمات دائر کیے گئے جبکہ 62,654 مقدمات نمٹائے گئے۔ اس طرح سال کے اختتام پر ماتحت عدالتوں میں زیرِ التواء مقدمات کی تعداد کم ہو کر 18,424 رہ گئی۔
عدالتِ عالیہ بلوچستان کے مطابق، یہ اعداد و شمار عدالتی نظام میں بہتری، مقدمات کی بروقت سماعت اور عوام کو انصاف کی فراہمی کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔


Related News

ALI MADAD JATTAK HALF BARDARI
ALI MADAD JATTAK HALF BARDARI
cm balochistan 21st meeting hardcore
cm balochistan 21st meeting hardcore
Deputy Speaker Assembely of balochistan
Deputy Speaker Assembely of balochistan
cm balochistan meeting against violence
cm balochistan meeting against violence
pdma balochistan high alert
pdma balochistan high alert
noor muhammad domar public gatharing
noor muhammad domar public gatharing