آل کوئٹہ بلوچستان سپورٹس بورڈ فٹسال ٹورنامنٹ کا آغاز

آل کوئٹہ بلوچستان سپورٹس بورڈ فٹسال ٹورنامنٹ کا آغاز

محکمہ کھیل حکومتِ بلوچستان کے زیرِ اہتمام آل کوئٹہ بلوچستان سپورٹس بورڈ فٹسال ٹورنامنٹ کا افتتاح صوبائی مشیر کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید بلوچ نے کیا۔ ٹورنامنٹ میں تقریباً 400 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور یہ 15 دن تک کوئٹہ کے مختلف مقامات پر جاری رہے گا۔

رپورٹ: محمد خان کاکڑ

بلوچستان سپورٹس بورڈ فٹسال ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح صوبائی مشیر کھیل و امورِ نوجوانان بلوچستان مینا مجید بلوچ نے بال کو کِک لگا کر کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری کھیل دُرا بلوچ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
افتتاحی تقریب میں بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر جمیل احمد سرپرہ، جنرل سیکرٹری ماسٹر امین اللہ، صادق بڑیچ، محیب اللہ کاکڑ، ماما سلطان، محمد صادق لانگو، عبدالحسین ہزارہ، منظور کرد، محمد نعمان، ہاشم لانگو، حاجی باقی سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی مشیر کھیل مینا مجید بلوچ نے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹس کے انعقاد کا مقصد کھیلوں کے میدانوں کو آباد رکھنا اور نوجوان کھلاڑیوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ میں اس وقت ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ بھی جاری ہے جس میں ڈیڑھ سو سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جبکہ فٹسال ٹورنامنٹ میں تقریباً چار سو ٹیموں کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ نوجوان کھیلوں میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں اور کالجوں کی چھٹیوں کے دوران بچوں اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیاں فراہم کی جا رہی ہیں۔ اسی ماہ میراتھن ریس کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اور اس میں ہر شہری شرکت کر سکتا ہے۔
افتتاحی نمائشی میچ اے کے ایف سی کوئٹہ اور نیمسو ہزارہ فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا جو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5،5 گول سے برابر رہا۔ آل کوئٹہ بلوچستان سپورٹس بورڈ فٹسال ٹورنامنٹ آئندہ 15 دن تک جاری رہے گا، جبکہ کوئٹہ کے آٹھ مختلف مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر میچز کھیلے جائیں گے۔


Related News

اسپین کی فتح پر لیاری جشن میں ڈوب گیا، ہزاروں شائقین نے ورلڈ کپ فائنل کا بھرپور لطف اٹھایا
اسپین کی فتح پر لیاری جشن میں ڈوب گیا، ہزاروں شائقین نے ورلڈ کپ فائنل کا بھرپور لطف اٹھایا
کراچی کے علاقے لیاری میں ہزاروں فٹبال شائقین نے بڑی ایل ای ڈی اسکرینوں پر فیفا ورلڈ کپ کا فائنل دیکھا، جہاں وز...
اسپین اضافی وقت میں ارجنٹائن کو شکست دے کر دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا
اسپین اضافی وقت میں ارجنٹائن کو شکست دے کر دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا
اسپین نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سنسنی خیز فائنل میں ارجنٹائن کو اضافی وقت میں 1-0 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ عالم...
ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں فیفا ورلڈ کپ فائنل کی لائیو اسکریننگ
ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں فیفا ورلڈ کپ فائنل کی لائیو اسکریننگ
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر محکمہ کھیل نے ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں فیفا ورلڈ کپ فائنل کی لا...
سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان کا لیاری فٹبال اسٹیڈیم میں شاندار استقبال
سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان کا لیاری فٹبال اسٹیڈیم میں شاندار استقبال
پاکستانی نژاد برطانوی سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان فرانس اور اسپین کے سیمی فائنل میچ کی بڑی اسکرین پر نما...
فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس اور اسپین سیمی فائنل میں پہنچ گئے
فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس اور اسپین سیمی فائنل میں پہنچ گئے
فرانس اور اسپین نے اپنے اپنے کوارٹر فائنل میچز جیت کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا...
کرسٹیانو رونالڈو نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کو اپنے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ قرار دے دیا
کرسٹیانو رونالڈو نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کو اپنے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ قرار دے دیا
پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے اسپین کے خلاف شکست کے بعد تصدیق کی کہ 2026 فیفا ورلڈ کپ ان کے کیریئر کا آخ...