سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان کا لیاری فٹبال اسٹیڈیم میں شاندار استقبال

سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان کا لیاری فٹبال اسٹیڈیم میں شاندار استقبال

پاکستانی نژاد برطانوی سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان فرانس اور اسپین کے سیمی فائنل میچ کی بڑی اسکرین پر نمائش دیکھنے لیاری فٹبال اسٹیڈیم پہنچے، جہاں شائقین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ عامر خان نے لیاری کو فٹبال اور باکسنگ سے محبت کرنے والوں کا گڑھ قرار دیا، جبکہ تقریب کے دوران آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

کراچی: پاکستانی نژاد برطانوی سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان عالمی فٹبال کپ کے سلسلے میں فرانس اور اسپین کے درمیان سیمی فائنل میچ بڑی اسکرین پر دیکھنے کے لیے لیاری انٹرنیشنل فٹبال اسٹیڈیم پہنچے، جہاں شائقین نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

عامر خان کی آمد پر اسٹیڈیم "پاکستان زندہ باد" کے نعروں سے گونج اٹھا، جبکہ انہوں نے ہاتھ ہلا کر حاضرین کے نعروں کا جواب دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لیاری فٹبال اور باکسنگ سے محبت کرنے والوں کا گڑھ ہے۔

منی برازیل کے نام سے مشہور لیاری میں سیمی فائنل میچ دیکھنے کے لیے بڑی اسکرین نصب کی گئی تھی، جہاں فٹبال کے شائقین کی بڑی تعداد نے فرانس اور اسپین کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھا اور بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ فٹبال میں ان کی پسندیدہ ٹیم برطانیہ ہے۔ تقریب کے دوران شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا، جس سے شائقین کا جوش مزید بڑھ گیا۔

 

 
 
Keywords : Amir Khan, Lyari Football Stadium, Football Fans, Karachi

Related News

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس اور اسپین سیمی فائنل میں پہنچ گئے
فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس اور اسپین سیمی فائنل میں پہنچ گئے
فرانس اور اسپین نے اپنے اپنے کوارٹر فائنل میچز جیت کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا...
کرسٹیانو رونالڈو نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کو اپنے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ قرار دے دیا
کرسٹیانو رونالڈو نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کو اپنے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ قرار دے دیا
پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے اسپین کے خلاف شکست کے بعد تصدیق کی کہ 2026 فیفا ورلڈ کپ ان کے کیریئر کا آخ...
لائبہ اسحاق خان پاکستان کی پہلی خاتون انٹرنیشنل باسکٹ بال آفیشل بن گئیں
لائبہ اسحاق خان پاکستان کی پہلی خاتون انٹرنیشنل باسکٹ بال آفیشل بن گئیں
بلوچستان سے تعلق رکھنے والی لائبہ اسحاق خان نے اسٹیٹسٹیشن اور ٹیبل آفیشل کے بین الاقوامی کورسز مکمل کر کے پاکس...
کوئٹہ کے محمد ہاشم نے ملائیشیا میں فیفا-اے ایف سی بی لائسنس کورس کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا
کوئٹہ کے محمد ہاشم نے ملائیشیا میں فیفا-اے ایف سی بی لائسنس کورس کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان فٹبال کوچ محمد ہاشم نے ملائیشیا میں فیفا اور اے ایف سی بی لائسنس کوچنگ کورس کا...
کراچی میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کا جنون عروج پر
کراچی میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کا جنون عروج پر
کراچی میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے میچز کے دوران فٹبال کا جنون عروج پر ہے، جہاں شہری دن رات اپنی پسندیدہ ٹیموں کے...
شایاک دوست: نوشکی سے قومی پرچم تک
شایاک دوست: نوشکی سے قومی پرچم تک
نوشکی سے تعلق رکھنے والے فٹبالر شایاک دوست نے محنت، لگن اور صلاحیت کے بل بوتے پر قومی اور بین الاقوامی سطح پر...