حکومتِ بلوچستان کے زیرِ اہتمام ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ شاندار انداز میں اختتام پذیر

حکومتِ بلوچستان کے زیرِ اہتمام ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ شاندار انداز میں اختتام پذیر

محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان حکومتِ بلوچستان کے زیرِ اہتمام ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا، جس میں کوئٹہ بھر سے 148 ٹیموں نے شرکت کی۔ فائنل میچ میں شہید عبدلالی کرکٹ کلب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح حاصل کی، جبکہ سیکرٹری کھیل درا بلوچ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

رپورٹ: محمد خان کاکڑ

 محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان حکومتِ بلوچستان کے زیرِ اہتمام ٹیپ بال کرکٹ کے سلسلے میں منعقدہ شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا۔ ٹورنامنٹ میں کوئٹہ بھر سے مجموعی طور پر 148 ٹیموں نے شرکت کی، جبکہ کوارٹر فائنلز، سیمی فائنلز اور فائنل میچز بگٹی کرکٹ گراؤنڈ کوئٹہ میں کھیلے گئے۔
ٹورنامنٹ کا فائنل میچ شہید عبدلالی کرکٹ کلب اور الیاس زلمی کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا، جس میں اے بی پارو کی شاندار بیٹنگ کی بدولت شہید عبدلالی کرکٹ کلب نے کامیابی حاصل کی اور ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔
فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری کھیل بلوچستان درا بلوچ تھے، جنہوں نے جیتنے والی ٹیم کو تین لاکھ روپے نقد انعام جبکہ رنر اپ ٹیم کو دو لاکھ روپے نقد انعام سے نوازا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری کھیل درا بلوچ نے کہا کہ نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے محکمہ کھیل بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ آل بلوچستان ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اور آل پاکستان ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گوادر میں جلد گوادر اسپورٹس فیسٹیول منعقد کیا جائے گا، جبکہ نیشنل گیمز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھی نقد انعامات دیے جائیں گے۔

Related News

اسپین کی فتح پر لیاری جشن میں ڈوب گیا، ہزاروں شائقین نے ورلڈ کپ فائنل کا بھرپور لطف اٹھایا
اسپین کی فتح پر لیاری جشن میں ڈوب گیا، ہزاروں شائقین نے ورلڈ کپ فائنل کا بھرپور لطف اٹھایا
کراچی کے علاقے لیاری میں ہزاروں فٹبال شائقین نے بڑی ایل ای ڈی اسکرینوں پر فیفا ورلڈ کپ کا فائنل دیکھا، جہاں وز...
اسپین اضافی وقت میں ارجنٹائن کو شکست دے کر دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا
اسپین اضافی وقت میں ارجنٹائن کو شکست دے کر دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا
اسپین نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سنسنی خیز فائنل میں ارجنٹائن کو اضافی وقت میں 1-0 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ عالم...
ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں فیفا ورلڈ کپ فائنل کی لائیو اسکریننگ
ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں فیفا ورلڈ کپ فائنل کی لائیو اسکریننگ
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر محکمہ کھیل نے ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں فیفا ورلڈ کپ فائنل کی لا...
سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان کا لیاری فٹبال اسٹیڈیم میں شاندار استقبال
سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان کا لیاری فٹبال اسٹیڈیم میں شاندار استقبال
پاکستانی نژاد برطانوی سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان فرانس اور اسپین کے سیمی فائنل میچ کی بڑی اسکرین پر نما...
فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس اور اسپین سیمی فائنل میں پہنچ گئے
فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس اور اسپین سیمی فائنل میں پہنچ گئے
فرانس اور اسپین نے اپنے اپنے کوارٹر فائنل میچز جیت کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا...
کرسٹیانو رونالڈو نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کو اپنے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ قرار دے دیا
کرسٹیانو رونالڈو نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کو اپنے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ قرار دے دیا
پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے اسپین کے خلاف شکست کے بعد تصدیق کی کہ 2026 فیفا ورلڈ کپ ان کے کیریئر کا آخ...