35ویں نیشنل گیمز کے لیے بلوچستان کا دستہ کراچی پہنچ گیا، ڈی جی اسپورٹس کی مکمل سہولت کی یقین دہانی

35ویں نیشنل گیمز کے لیے بلوچستان کا دستہ کراچی پہنچ گیا، ڈی جی اسپورٹس کی مکمل سہولت کی یقین دہانی

بلوچستان کا کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ 35ویں نیشنل گیمز میں شرکت کے لیے کراچی پہنچ گیا۔ ڈی جی اسپورٹس یاسر بازئی نے کھلاڑیوں کو مکمل اسپورٹس کِٹ، جوتے اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کی تصدیق کی۔ سیکیورٹی اور رہائش کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ کھیلوں کا آغاز 7 دسمبر سے ہوگا۔

رپورٹ : محمد خان کاکڑ
35ویں نیشنل گیمز میں شرکت کے لیے بلوچستان کا کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ کوئٹہ سے کراچی پہنچ گیا۔ اس موقع پر ڈی جی اسپورٹس یاسر بازئی نے بتایا کہ تمام کھلاڑیوں کو مکمل سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جن میں اسپورٹس کِٹ، جوتے، بیگز اور دیگر ضروری سامان شامل ہے۔
ڈی جی اسپورٹس نے کہا کہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر کھلاڑیوں کو مختلف گروپس میں روانہ کیا گیا ہے، جبکہ کراچی میں ان کی رہائش کا بہترین انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بلوچستان کے کھلاڑی نیشنل گیمز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے میڈلز جیتیں گے۔

یاسر بازئی نے مزید کہا کہ محکمہ کھیل کھلاڑیوں کی سہولت اور بہترین کارکردگی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ 35ویں نیشنل گیمز کی اوپننگ تقریب 6 دسمبر کو کراچی میں منعقد ہوگی، جبکہ مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا باضابطہ آغاز 7 دسمبر سے ہوگا اور یہ مقابلے 13 دسمبر تک جاری رہیں گے۔

Related News

اسپین کی فتح پر لیاری جشن میں ڈوب گیا، ہزاروں شائقین نے ورلڈ کپ فائنل کا بھرپور لطف اٹھایا
اسپین کی فتح پر لیاری جشن میں ڈوب گیا، ہزاروں شائقین نے ورلڈ کپ فائنل کا بھرپور لطف اٹھایا
کراچی کے علاقے لیاری میں ہزاروں فٹبال شائقین نے بڑی ایل ای ڈی اسکرینوں پر فیفا ورلڈ کپ کا فائنل دیکھا، جہاں وز...
اسپین اضافی وقت میں ارجنٹائن کو شکست دے کر دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا
اسپین اضافی وقت میں ارجنٹائن کو شکست دے کر دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا
اسپین نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سنسنی خیز فائنل میں ارجنٹائن کو اضافی وقت میں 1-0 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ عالم...
ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں فیفا ورلڈ کپ فائنل کی لائیو اسکریننگ
ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں فیفا ورلڈ کپ فائنل کی لائیو اسکریننگ
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر محکمہ کھیل نے ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں فیفا ورلڈ کپ فائنل کی لا...
سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان کا لیاری فٹبال اسٹیڈیم میں شاندار استقبال
سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان کا لیاری فٹبال اسٹیڈیم میں شاندار استقبال
پاکستانی نژاد برطانوی سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان فرانس اور اسپین کے سیمی فائنل میچ کی بڑی اسکرین پر نما...
فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس اور اسپین سیمی فائنل میں پہنچ گئے
فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس اور اسپین سیمی فائنل میں پہنچ گئے
فرانس اور اسپین نے اپنے اپنے کوارٹر فائنل میچز جیت کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا...
کرسٹیانو رونالڈو نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کو اپنے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ قرار دے دیا
کرسٹیانو رونالڈو نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کو اپنے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ قرار دے دیا
پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے اسپین کے خلاف شکست کے بعد تصدیق کی کہ 2026 فیفا ورلڈ کپ ان کے کیریئر کا آخ...