پہلا آل کوئٹہ بلوچستان اسپورٹس بورڈ فٹسال ٹورنامنٹ، تین سنسنی خیز میچز کا انعقاد

پہلا آل کوئٹہ بلوچستان اسپورٹس بورڈ فٹسال ٹورنامنٹ، تین سنسنی خیز میچز کا انعقاد

کوئٹہ میں پہلا آل کوئٹہ بلوچستان اسپورٹس بورڈ فٹسال ٹورنامنٹ ایف بی آر دفتر سپنی روڈ میں جاری ہے، جہاں آج تین میچز کھیلے گئے۔ شمشیر افغان، شہید فہد اور کوئٹہ یونائٹیڈ فٹسال کلب نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ مہمانانِ خصوصی نے کھلاڑیوں سے تعارف حاصل کیا اور ٹورنامنٹ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔

رپورٹ: محمد خان کاکڑ

 پہلا آل کوئٹہ بلوچستان اسپورٹس بورڈ فٹسال ٹورنامنٹ ایف بی آر دفتر سپنی روڈ کوئٹہ میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں آج تین دلچسپ اور سنسنی خیز میچز کھیلے گئے، جن میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پہلا میچ شمشیر افغان فٹسال کلب اور نیو گلشن اسپورٹس فٹسال کلب کے درمیان کھیلا گیا، جس میں شمشیر افغان فٹسال کلب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیو گلشن اسپورٹس کو 2 کے مقابلے میں 12 گول سے شکست دی۔ اس میچ کے مہمانِ خصوصی کوئٹہ ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ماما سلطان بڑیچ تھے، جن کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔

دوسرا میچ آلہ امین اسپورٹس فٹسال کلب اور شہید فہد فٹسال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ کے مہمانِ خصوصی محترم حاجی احسان اللہ کاکڑ صاحب تھے۔ میچ میں شہید فہد فٹسال کلب نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آلہ امین اسپورٹس فٹسال کلب کو 2 کے مقابلے میں 12 گول سے شکست دی۔
تیسرا میچ کوئٹہ یونائٹیڈ فٹسال کلب اور گرین دیبہ فٹسال کلب کے درمیان ہوا۔ اس میچ کے مہمانِ خصوصی سابق سینئر کھلاڑی محمد فہد سرپرہ صاحب تھے۔ سخت مقابلے کے بعد کوئٹہ یونائٹیڈ فٹسال کلب نے گرین دیبہ فٹسال کلب کو 5 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔
ٹورنامنٹ کے مہمانانِ خصوصی اور منتظمین نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور اس طرح کے کھیلوں کے انعقاد کو نوجوانوں کے لیے مثبت سرگرمی قرار دیا۔

Related News

اسپین کی فتح پر لیاری جشن میں ڈوب گیا، ہزاروں شائقین نے ورلڈ کپ فائنل کا بھرپور لطف اٹھایا
اسپین کی فتح پر لیاری جشن میں ڈوب گیا، ہزاروں شائقین نے ورلڈ کپ فائنل کا بھرپور لطف اٹھایا
کراچی کے علاقے لیاری میں ہزاروں فٹبال شائقین نے بڑی ایل ای ڈی اسکرینوں پر فیفا ورلڈ کپ کا فائنل دیکھا، جہاں وز...
اسپین اضافی وقت میں ارجنٹائن کو شکست دے کر دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا
اسپین اضافی وقت میں ارجنٹائن کو شکست دے کر دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا
اسپین نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سنسنی خیز فائنل میں ارجنٹائن کو اضافی وقت میں 1-0 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ عالم...
ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں فیفا ورلڈ کپ فائنل کی لائیو اسکریننگ
ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں فیفا ورلڈ کپ فائنل کی لائیو اسکریننگ
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر محکمہ کھیل نے ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں فیفا ورلڈ کپ فائنل کی لا...
سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان کا لیاری فٹبال اسٹیڈیم میں شاندار استقبال
سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان کا لیاری فٹبال اسٹیڈیم میں شاندار استقبال
پاکستانی نژاد برطانوی سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان فرانس اور اسپین کے سیمی فائنل میچ کی بڑی اسکرین پر نما...
فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس اور اسپین سیمی فائنل میں پہنچ گئے
فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس اور اسپین سیمی فائنل میں پہنچ گئے
فرانس اور اسپین نے اپنے اپنے کوارٹر فائنل میچز جیت کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا...
کرسٹیانو رونالڈو نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کو اپنے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ قرار دے دیا
کرسٹیانو رونالڈو نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کو اپنے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ قرار دے دیا
پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے اسپین کے خلاف شکست کے بعد تصدیق کی کہ 2026 فیفا ورلڈ کپ ان کے کیریئر کا آخ...