گوادر میں فیفا ورلڈ کپ اسکریننگ، شائقین کے لیے بڑی اسکرینوں کا خصوصی انتظام

گوادر میں فیفا ورلڈ کپ اسکریننگ، شائقین کے لیے بڑی اسکرینوں کا خصوصی انتظام

گوادر میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے موقع پر مختلف مقامات پر بڑی اسکرینیں اور جدید ساؤنڈ سسٹم نصب کیے گئے ہیں۔ یہ اقدام نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور کھیلوں کے فروغ کے لیے کیا گیا ہے۔

رپورٹ :شریف ابراہیم 
دنیا کے سب سے بڑے فٹبال ایونٹ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے موقع پر گوادر میں کھیلوں کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ہے، جہاں نِجی ٹرانسپورٹ کے مالک اور ایک سماجی شخصیت نے اپنی ذاتی خرچ پر شہر کے مختلف مقامات پر بڑی اسکرینوں، جدید ساؤنڈ سسٹم اور پروجیکٹرز کا خصوصی انتظام کیا ہے تاکہ فٹبال شائقین عالمی مقابلوں سے بھرپور لطف اندوز ہو سکیں۔

اس سلسلے میں میرین ڈرائیو، نیو ٹاؤن جی ڈی اے پارک، فقیر کالونی اور بی اینڈ آر والی بال گراؤنڈ میں بڑی اسکرینیں نصب کی گئی ہیں، جہاں روزانہ سینکڑوں شائقین فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دلچسپ میچز براہِ راست دیکھ رہے ہیں۔

منتظم کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے تاکہ وہ منشیات اور دیگر سماجی برائیوں سے دور رہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جبکہ ورلڈ کپ کی اسکریننگ فائنل میچ تک جاری رہے گی۔

 گوادر کے عوام اور اسپورٹس برادری نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایسے مثبت اقدامات جاری رہیں گے۔

Keywords : FIFA Worldcup 2026, Gawadar Sports, Public Screening, Youth Engagement

Related News

اسپین کی فتح پر لیاری جشن میں ڈوب گیا، ہزاروں شائقین نے ورلڈ کپ فائنل کا بھرپور لطف اٹھایا
اسپین کی فتح پر لیاری جشن میں ڈوب گیا، ہزاروں شائقین نے ورلڈ کپ فائنل کا بھرپور لطف اٹھایا
کراچی کے علاقے لیاری میں ہزاروں فٹبال شائقین نے بڑی ایل ای ڈی اسکرینوں پر فیفا ورلڈ کپ کا فائنل دیکھا، جہاں وز...
اسپین اضافی وقت میں ارجنٹائن کو شکست دے کر دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا
اسپین اضافی وقت میں ارجنٹائن کو شکست دے کر دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا
اسپین نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سنسنی خیز فائنل میں ارجنٹائن کو اضافی وقت میں 1-0 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ عالم...
ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں فیفا ورلڈ کپ فائنل کی لائیو اسکریننگ
ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں فیفا ورلڈ کپ فائنل کی لائیو اسکریننگ
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر محکمہ کھیل نے ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں فیفا ورلڈ کپ فائنل کی لا...
سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان کا لیاری فٹبال اسٹیڈیم میں شاندار استقبال
سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان کا لیاری فٹبال اسٹیڈیم میں شاندار استقبال
پاکستانی نژاد برطانوی سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان فرانس اور اسپین کے سیمی فائنل میچ کی بڑی اسکرین پر نما...
فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس اور اسپین سیمی فائنل میں پہنچ گئے
فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس اور اسپین سیمی فائنل میں پہنچ گئے
فرانس اور اسپین نے اپنے اپنے کوارٹر فائنل میچز جیت کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا...
کرسٹیانو رونالڈو نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کو اپنے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ قرار دے دیا
کرسٹیانو رونالڈو نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کو اپنے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ قرار دے دیا
پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے اسپین کے خلاف شکست کے بعد تصدیق کی کہ 2026 فیفا ورلڈ کپ ان کے کیریئر کا آخ...