جھالاوان سمر فیسٹیول: خضدار میں بک فیئر کی کامیابی، کتابوں کی فروخت 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی
ضلع خضدار میں منعقدہ دو روزہ جھالاوان سمر فیسٹیول نے شہریوں کی بھرپور توجہ حاصل کی، جہاں بک فیئر میں 20 لاکھ روپے سے زائد کی کتابیں فروخت ہوئیں۔ فیسٹیول میں تعلیمی، ادبی، تاریخی اور بچوں کی کتابوں کی بڑی تعداد میں خریداری کی گئی، جس سے نوجوانوں میں مطالعے کے بڑھتے ہوئے رجحان کا اظہار ہوا۔ کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر طفیل بلوچ، ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی اور ایجوکیشن افسران کی خصوصی دلچسپی اور محنت نے فیسٹیول کو کامیاب بنایا۔ حکام کے مطابق اس فیسٹیول کا مقصد نوجوان نسل میں کتب بینی اور علم دوستی کو فروغ دینا ہے، جبکہ آئندہ اسے مزید بڑے پیمانے پر منعقد کیا جائے گا۔
ضلع خضدار میں منعقد دو روزہ جھالاوان سمر فیسٹیول نے شہریوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ۔فیسٹیول کے اہم حصے بک فیئر میں کتابوں کی فروخت 20 لاکھ روپے سے زائد ہوگئی،
جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ آج بھی کتابوں سے محبت اور علم کی پیاس تروتازہ ہے۔عام طور پر موسم گرما میں تفریحی سرگرمیوں تک محدود رہنے والے پروگراموں کے برعکس، جھالاوان سمر فیسٹیول نے علم، ادب اور ثقافت کو فروغ دینے کا بھرپور اہتمام کیا۔ بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں نے بڑھ چڑھ کر کتابیں خریدیں۔ مقبول ناولز، تعلیمی کتب، بچوں کی کہانیوں کی کتابیں اور مقامی ادب اور تاریخ سے وابستہ کتابوں سمیت ہر قسم کے شائقین کے لیے مواد دستیاب تھا۔کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹرطفیل بلوچ ، ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی اور ایجوکیشن افسران کی دن رات محنت اور ذاتی دلچسپی نے فیسٹیول کو علم و ادب کا مرکز بنادیا،اس فیسٹیول کی کامیابی میں ضلعی انتظامیہ کا کلیدی کردار رہا۔ کمشنر صاحب، ڈپٹی کمشنر خضدار اور ایجوکیشن آفیسرز نے نہ صرف فعال نگرانی کی بلکہ فیسٹیول کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا۔ طلباء، اساتذہ اور مقامی نوجوانوں کو بڑی تعداد میں شرکت کی دعوت دی، جس سے بک فیئر میں ریکارڈ رش دیکھنے میں آیا۔ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کا کہنا تھاکہ کہ ہمارا مقصد صرف تفریح نہیں بلکہ نوجوان نسل میں کتب بینی کو فروغ دینا ہے۔ جھالاوان سمر فیسٹیول اسی سوچ کا نتیجہ ہے۔ 20 لاکھ سے زائد کی کتابیں فروخت ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ لگن اور شوق آج بھی زندہ ہے۔ یہ فیسٹیول صرف دو دن کا نہیں بلکہ علم کی مسلسل تحریک بن کرتاریخ میں نام کماچکا ہے۔ طلباء نے تعلیمی کتابوں کی بھرپور خریداری کی۔ نوجوانوں میں پڑھنے کے رجحان میں واضح اضافہ دیکھا گیا۔مقامی ناشرین اور کتاب فروشوں کو بھی اچھا کاروبار ملا۔حکام نے فیسٹیول کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ اسے مزید بڑے پیمانے پر منعقد کیا جائے گا۔جھالاوان سمر فیسٹیول نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ اگر درست سمت میں کام کیا جائے تو تفریح کے ساتھ ساتھ علم کی روشنی بھی پھیلائی جاسکتی ہے۔ خضدار کے لوگوں کا یہ جوش و جذبہ دیکھ کر لگتا ہے کہ کتابیں اب بھی ہماری ثقافت کا اہم حصہ ہیں
.jpeg)
keywords: Jhalawan summer festival, book, Balochistan news, Khuzdar