کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹیول: ویمن اسپورٹس ایونٹس کا شاندار آغاز

کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹیول: ویمن اسپورٹس ایونٹس کا شاندار آغاز

کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹیول کے چوتھے روز گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تربت میں ویمن اسپورٹس ایونٹس کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سمیت معزز شخصیات نے شرکت کی۔ فٹبال، رسہ کشی اور کرکٹ کے مقابلوں میں طالبات نے بھرپور جوش و جذبے سے حصہ لیا۔

رپورٹ: محمد خان کاکڑ

 کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹیول کے چوتھے روز گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تربت میں ویمن اسپورٹس ایونٹس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ تھے، جنہوں نے کبوتروں کو فضا میں آزاد کر کے ویمن گیمز کا باضابطہ افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب میں سابق نگران صوبائی وزیر بلوچستان میر غفور احمد بزنجو، ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر کالجز سر برکت اسماعیل، اسسٹنٹ کمشنر تربت حنیف کبزئی، مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان، اساتذہ اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔


اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے کہا کہ کھیل نوجوانوں خصوصاً طالبات میں خود اعتمادی، نظم و ضبط اور مثبت سوچ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپورٹس فیسٹیول جیسے ایونٹس صحت مند معاشرے کی تشکیل میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
ویمن اسپورٹس ایونٹس کے دوران فٹبال، رسہ کشی اور کرکٹ سمیت مختلف کھیلوں کے دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے۔ فٹبال کے مقابلے میں یونیورسٹی آف تربت کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی جبکہ رسہ کشی کے مقابلے میں گورنمنٹ ڈگری کالج ہوشاپ کی ٹیم فاتح قرار پائی۔
فیسٹیول سیکرٹری التاز سخی نے کہا کہ کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹیول کا مقصد نوجوانوں بالخصوص طالبات میں کھیلوں کے رجحان کو فروغ دینا اور ایک صحت مند، متحرک اور مثبت معاشرے کی بنیاد رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں۔
واضح رہے کہ کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹیول کے تحت مختلف کھیلوں کے مقابلے آئندہ دنوں میں بھی جاری رہیں گے، جن میں نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔


Related News

کوئٹہ کے محمد ہاشم نے ملائیشیا میں فیفا-اے ایف سی بی لائسنس کورس کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا
کوئٹہ کے محمد ہاشم نے ملائیشیا میں فیفا-اے ایف سی بی لائسنس کورس کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان فٹبال کوچ محمد ہاشم نے ملائیشیا میں فیفا اور اے ایف سی بی لائسنس کوچنگ کورس کا...
کراچی میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کا جنون عروج پر
کراچی میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کا جنون عروج پر
کراچی میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے میچز کے دوران فٹبال کا جنون عروج پر ہے، جہاں شہری دن رات اپنی پسندیدہ ٹیموں کے...
شایاک دوست: نوشکی سے قومی پرچم تک
شایاک دوست: نوشکی سے قومی پرچم تک
نوشکی سے تعلق رکھنے والے فٹبالر شایاک دوست نے محنت، لگن اور صلاحیت کے بل بوتے پر قومی اور بین الاقوامی سطح پر...
گوادر میں فیفا ورلڈ کپ اسکریننگ، شائقین کے لیے بڑی اسکرینوں کا خصوصی انتظام
گوادر میں فیفا ورلڈ کپ اسکریننگ، شائقین کے لیے بڑی اسکرینوں کا خصوصی انتظام
گوادر میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے موقع پر مختلف مقامات پر بڑی اسکرینیں اور جدید ساؤنڈ سسٹم نصب کیے گئے ہیں۔ یہ ا...
نیشنل جونیئر کراٹے چیمپئن شپ: بلوچستان نے 7 گولڈ میڈلز جیت کر میدان مار لیا
نیشنل جونیئر کراٹے چیمپئن شپ: بلوچستان نے 7 گولڈ میڈلز جیت کر میدان مار لیا
پشاور میں منعقدہ نیشنل جونیئر کراٹے چیمپئن شپ میں بلوچستان کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے...
قومی فٹبالر علی آغا کا کوئٹہ میں شاندار استقبال، پاکستان کی تاریخی فتح پر جشن
قومی فٹبالر علی آغا کا کوئٹہ میں شاندار استقبال، پاکستان کی تاریخی فتح پر جشن
ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ میں تاریخی کامیابی کے بعد قومی فٹبالر علی آغا کوئٹہ پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقب...