پاکستان کا ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان، آئی سی سی کا سخت ردعمل

پاکستان کا ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان، آئی سی سی کا سخت ردعمل

پاکستان نے حکومتی ہدایات کے تحت ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف شیڈول میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی سی سی نے اس فیصلے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچ سے دستبرداری ٹورنامنٹ قوانین کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔ اگر پاکستان میچ نہیں کھیلتا تو مقابلہ فارفٹ قرار دیے جانے کا امکان ہے، تاہم حتمی فیصلہ آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کرے گی۔

رپورٹ: محمد خان کاکڑ

 پاکستان نے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف شیڈول میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ حکومتی سطح پر اعلیٰ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے، جس کے تحت پاکستان کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ کے دیگر تمام میچز میں شرکت کرے گی تاہم بھارت کے خلاف 15 فروری کو ہونے والے گروپ میچ میں میدان میں نہیں اترے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور بورڈ حکومتی ہدایات کے مطابق آئی سی سی کے ساتھ رابطے میں ہے۔ پی سی بی کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ تحریری مؤقف آئی سی سی کو ارسال نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس پیشرفت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ آئی سی سی حکام کے مطابق عالمی ایونٹ میں تمام ٹیموں کے لیے طے شدہ شیڈول کے مطابق میچ کھیلنا لازم ہوتا ہے اور کسی ایک میچ سے دستبرداری ٹورنامنٹ قوانین کے خلاف سمجھی جا سکتی ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ جاری ہے اور باہمی مشاورت سے حل نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق اگر پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلا تو قوانین کے تحت اس مقابلے کو فارفٹ قرار دیا جا سکتا ہے، جس کا براہِ راست اثر پوائنٹس ٹیبل پر پڑنے کا امکان ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ آئی سی سی ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی کرے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ مقابلے ہمیشہ سے شائقین کی خصوصی توجہ کا مرکز رہے ہیں، ایسے میں اس فیصلے کو ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کی اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا

Related News

اسپین کی فتح پر لیاری جشن میں ڈوب گیا، ہزاروں شائقین نے ورلڈ کپ فائنل کا بھرپور لطف اٹھایا
اسپین کی فتح پر لیاری جشن میں ڈوب گیا، ہزاروں شائقین نے ورلڈ کپ فائنل کا بھرپور لطف اٹھایا
کراچی کے علاقے لیاری میں ہزاروں فٹبال شائقین نے بڑی ایل ای ڈی اسکرینوں پر فیفا ورلڈ کپ کا فائنل دیکھا، جہاں وز...
اسپین اضافی وقت میں ارجنٹائن کو شکست دے کر دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا
اسپین اضافی وقت میں ارجنٹائن کو شکست دے کر دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا
اسپین نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سنسنی خیز فائنل میں ارجنٹائن کو اضافی وقت میں 1-0 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ عالم...
ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں فیفا ورلڈ کپ فائنل کی لائیو اسکریننگ
ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں فیفا ورلڈ کپ فائنل کی لائیو اسکریننگ
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر محکمہ کھیل نے ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں فیفا ورلڈ کپ فائنل کی لا...
سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان کا لیاری فٹبال اسٹیڈیم میں شاندار استقبال
سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان کا لیاری فٹبال اسٹیڈیم میں شاندار استقبال
پاکستانی نژاد برطانوی سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان فرانس اور اسپین کے سیمی فائنل میچ کی بڑی اسکرین پر نما...
فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس اور اسپین سیمی فائنل میں پہنچ گئے
فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس اور اسپین سیمی فائنل میں پہنچ گئے
فرانس اور اسپین نے اپنے اپنے کوارٹر فائنل میچز جیت کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا...
کرسٹیانو رونالڈو نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کو اپنے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ قرار دے دیا
کرسٹیانو رونالڈو نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کو اپنے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ قرار دے دیا
پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے اسپین کے خلاف شکست کے بعد تصدیق کی کہ 2026 فیفا ورلڈ کپ ان کے کیریئر کا آخ...