کوئٹہ میں آبی بحران سے نمٹنے کے لیے واٹر سیکیورٹی ایکشن پلان پر اہم پیش رفت

کوئٹہ میں آبی بحران سے نمٹنے کے لیے واٹر سیکیورٹی ایکشن پلان پر اہم پیش رفت

کوئٹہ میں پانی کی قلت اور زیرِ زمین پانی کی گرتی سطح سے نمٹنے کے لیے واٹر سیکیورٹی ایکشن پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بارش کے پانی کو محفوظ بنانے، جدید آبپاشی نظام اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔

کوئٹہ میں آبی بحران سے نمٹنے کے لیے واٹر سیکیورٹی ایکشن پلان پر پیش رفت

رپورٹ: عروبہ شہزاد

کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی صدارت میں کوئٹہ میں پانی کی صورتحال بہتر بنانے اور مستقبل کے آبی خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں زیرِ زمین پانی کی تیزی سے گرتی سطح، پانی کے غیر قانونی استعمال اور ضیاع کی روک تھام پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران واٹر سیکیورٹی اور ریزیلینس سے متعلق ایک ہنگامی حکمتِ عملی پر بات چیت کی گئی۔ حکام نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بارش کے پانی کو محفوظ بنانے، ریچارج پوائنٹس قائم کرنے اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے جیسے اقدامات کو ترجیح دی جائے گی۔ اس کے ساتھ زرعی شعبے میں پانی کی بچت کے لیے جدید طریقۂ آبپاشی، خصوصاً ڈرپ اور اسپرنکلر سسٹم کو فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔کمشنر کوئٹہ نے ہدایت کی کہ منصوبے کے لیے مختص فنڈز کو شفاف اور مؤثر انداز میں خرچ کیا جائے تاکہ نتائج واضح طور پر سامنے آ سکیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس منصوبے کی تکمیل کے لیے عالمی ادارے جیسے ورلڈ بینک، اقوام متحدہ، یورپی یونین اور مختلف غیر سرکاری تنظیمیں بھی تعاون کریں گی۔
مزید برآں، متعلقہ محکموں  واسا، ایریگیشن، زراعت، جنگلات اور پی ڈی ایم اے  کے نمائندوں پر مشتمل ایک مشترکہ واٹر کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا جو منصوبے پر عملدرآمد اور نگرانی کی ذمہ داری سنبھالے گی۔حکام کے مطابق اس ایکشن پلان کا مقصد نہ صرف پانی کے موجودہ ذخائر کا تحفظ ہے بلکہ برساتی اور سیلابی پانی کو کارآمد بنا کر پانی کی قلت پر قابو پانا اور ممکنہ سیلابی نقصانات سے شہری آبادی اور املاک کو محفوظ رکھنا بھی ہے۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...