بلوچستان میں عوامی فلاح کے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر تیز پیش رفت

بلوچستان میں عوامی فلاح کے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر تیز پیش رفت

چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے کے اہم ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ پیپلز ٹرین سروس کے 14 اگست سے آغاز، 2100 کمیونٹی اسکولز کے قیام، 94 فیصد روٹین ویکسینیشن ہدف، آف گرڈ بجلی منصوبوں، سیف سٹی پراجیکٹس، فلٹریشن پلانٹس اور یوتھ اسکلز پروگرام پر پیش رفت رپورٹ کی گئی۔ چیف سیکرٹری نے بروقت تکمیل، شفافیت اور بین الادارہ جاتی تعاون پر زور دیا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

بلوچستان میں پائیدار ترقی اور عوامی فلاح کے متعدد اسٹریٹجک منصوبے تیزی سے تکمیل کے مراحل میں داخل ہو گئے ہیں۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اعلیٰ سطحی اجلاس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا  جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پیپلز ٹرین سروس کی بوگیاں تیار کر لی گئی ہیں اور چودہ اگست سے ٹرین آپریشن کے باقاعدہ آغاز کا امکان ہے۔ تعلیم کے شعبے میں صوبے بھر میں دو ہزار ایک سو نئے کمیونٹی اسکول قائم کیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں ایک لاکھ چھتیس ہزار سے زائد آؤٹ آف اسکول بچوں کو تعلیمی دھارے میں شامل کیا گیا ہے۔صحت کے شعبے میں بلوچستان نے روٹین ایمونائزیشن کے حوالے سے دیگر صوبوں پر سبقت حاصل کرتے ہوئے چورانوے فیصد اہداف حاصل کر لیے ہیں۔ جبکہ دور دراز اضلاع میں سستی بجلی کی فراہمی کے لیے آف گرڈ منصوبوں پر پیش رفت

جاری ہے اور نجی شعبے کی شمولیت سے پچاس فیصد کم لاگت بجلی کے حصول کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔اجلاس میں صوبے کے آٹھ شہروں کو تیس جون تک سیف سٹی بنانے کے ہدف پر بھی غور کیا گیا۔ صاف پانی کی فراہمی کے لیے نو سو یونین کونسلز میں بارہ سو پچپن فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کے عمل کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مزید چھ سو بیس امیدواروں کا انتخاب مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ ورک ویزوں کے اجرا کا عمل بھی جاری ہے۔ آبپاشی کے شعبے میں پانچ ڈیمز پر پیش رفت سے بیالیس ہزار ایکڑ سے زائد اراضی سیراب ہونے کی توقع ہے۔اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، عوامی فلاح کے منصوبوں میں شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ توانائی، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الادارہ جاتی ہم آہنگی کے ذریعے ترقیاتی عمل کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

#Balochistan #DevelopmentProjects #PublicWelfare #PeoplesTrainService #EducationForAll #SafeCityProject #YouthDevelopment #CleanWater #EnergyReforms #Quetta #BalochistanProgress #PakistanDevelopment


Related News

بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان
بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان
بلوچستان کے ضلع بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو اور رکھنی میں 5.2 اور 4.3 شدت کے دو زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن...
لوامز اوتھل میں دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس اختتام پذیر، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر زور
لوامز اوتھل میں دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس اختتام پذیر، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر زور
لوامز اوتھل میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین نے موسمیاتی تبدیلیوں، غذائ...
یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان نے سنٹرل پولیس آفس کوئٹہ کا دورہ کرکے یومِ عاشور کے...
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی انتظام...
یومِ عاشورہ: بلوچستان بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات، 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
یومِ عاشورہ: بلوچستان بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات، 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
بلوچستان میں یومِ عاشورہ کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ نگرانی سی...
کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی
کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی
کوئٹہ میں یومِ عاشورہ کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 3 ہزار اہلکار، 30 خصوصی دستے، فضائی نگرانی اور روبوٹک م...