پی بی 36 قلات میں ری پولنگ: صوبائی الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

پی بی 36 قلات میں ری پولنگ: صوبائی الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

کوئٹہ میں صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں پی بی 36 قلات کے 7 پولنگ اسٹیشنوں پر 10 مارچ کو ہونے والی ری پولنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکیورٹی، شفافیت اور غیر جانبدار انتخابی عملے کی تعیناتی پر تفصیلی غور کیا گیا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

کوئٹہ میں صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال کی زیر صدارت ایک اہم اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں حلقہ PB-36 Kalat کے 7 پولنگ اسٹیشنوں پر 10 مارچ کو ہونے والی ری پولنگ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران شفاف اور پرامن ری پولنگ کو یقینی بنانے کے لیے مختلف امور پر غور کیا گیا۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے ہدایت دی کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں اور ضرورت پڑنے پر فوج اور ایف سی کی تعیناتی پر بھی غور کیا جائے۔

علی اصغر سیال نے اس بات پر زور دیا کہ غیر جانبدار اور مستند انتخابی عملے کی تعیناتی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ انتخابی عمل شفاف اور قابلِ اعتماد ہو۔ انہوں نے کہا کہ ووٹرز کو آزادانہ طور پر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کا مکمل موقع فراہم کیا جائے گا اور اس مقصد کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔
اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور الیکشن حکام نے شرکت کی اور ری پولنگ کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...