چھٹے آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا کوئٹہ میں آغاز

چھٹے آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا کوئٹہ میں آغاز

محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام چھٹے آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا کوئٹہ میں آغاز ہوگیا۔ بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن اور کوئٹہ ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کی نگرانی میں شہر کے چھ مختلف گراؤنڈز میں 22 مئی تک میچز جاری رہیں گے۔ ایونٹ میں کوئٹہ بھر سے تقریباً 150 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ ہر گراؤنڈ سے دو ٹیمیں فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ محکمہ کھیل کی جانب سے شریک ٹیموں کو سہولیات اور ہر میچ کے لیے 10 ہزار روپے ریفریشمنٹ کی مد میں فراہم کیے جا رہے ہیں۔ مختلف گراؤنڈز میں کھیلے گئے ابتدائی میچز میں شالدرہ اسپورٹس، کاکڑ اسپورٹس، سپر لانگو، آزاد افغان، پاک ہزارہ فٹبال کلب، بلوچستان یونائیٹڈ، گرین دیبہ، نوید شہید فٹبال کلب، ریئل ہدہ، ینگ افغان، الائیڈ افغان اور ینگ سمنگلی فٹبال کلب نے کامیابیاں حاصل کیں۔

محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام چھٹے آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کے تحت کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز ہوگیا، بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن اور کوئٹہ ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کی نگرانی میں کوٸٹہ کے چھ مختلف مقامات پر 22 مئی تک کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز جاری رہے گے،

رپورٹ : محمد خان کاکڑ

 

 کوالیفائنگ راؤنڈ میں 150 کے قریب کوئٹہ بھر سے ٹیموں نے حصہ لیا ہے، ہر گراؤنڈ سے دو ٹیموں نے فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرنا ہے محکمہ کھیل کی جانب سے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ٹیموں کو تما تر سہولیات فراہم کی جا رہی ہے ایونٹ میں شریک ہر ٹیم کو فی میچ 10 ہزار روپے ریفریشمنٹ کیلئے بھی فراہم کیا جارہا ہے صادق شہید فٹبال گراؤنڈ مالی باغ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں شالدرہ سپورٹس نے 1 کے مقابلے میں 6 گول سے سریاب یونائیٹڈ کو شکست دی دوسرے میچ میں کاکڑ سپورٹس نے 1 کے مقابلے میں 5 گول سے ینگ سعید آباد کو ہرایا، قیوم پاپا فٹبال گراؤنڈ میں پہلا میچ سپر لانگو نے ایف جی یونائیٹڈ کے خلاف 0 کے مقابلے 2 گول سے جبکہ دوسرا میچ آزاد افغان نے سریاب بڑیچ کے خلاف 1 کے مقابلے میں 2 گول سے جیت لیا، یزدان خان ہائی سکول فٹبال گراؤنڈ کے پہلے میچ میں پاک ہزارہ فٹبال کلب نے الامین سپورٹس کو 0 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی جبکہ دوسرا میچ بلوچستان یونائیٹڈ نے گرین خروٹ آباد کے خلاف 0 کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا، کیو ڈی اے سیٹلائٹ ٹاؤن فٹبال گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں گرین دیبہ نے شہید فیصل جان کو 1 کے مقابلے میں 3 گول جبکہ دوسرے میچ میں نوید شہید فٹبال کلب نے ریئل خروٹ آباد کو 0 کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دی، یار محمد بڑیچ ریلوے گراؤنڈ کے پہلے میچ ریئل ہدہ نے 1 کے مقابلے میں 5 گول سے دوستین فٹبال کلب کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے میچ میں ینگ افغان نے 0 کے مقابلے میں 3 سے دیبہ محمڈن کو شکست دی، شاہوانی اسٹیڈیم میں کھیلے گٸے پہلے میچ میں الائیڈ افغان نے پنلٹی ککس پر واحد شہید کو شکست دی دوسرے میچ ینگ سمنگلی فٹبال کلب نے بھی پنلٹی ککس پر شہید بالاچ فٹبال کلب کو شکست دی

 

 

 

 

keywords: Football Gold Cup, sports deepartment, Balochistan news


Related News

اسپین کی فتح پر لیاری جشن میں ڈوب گیا، ہزاروں شائقین نے ورلڈ کپ فائنل کا بھرپور لطف اٹھایا
اسپین کی فتح پر لیاری جشن میں ڈوب گیا، ہزاروں شائقین نے ورلڈ کپ فائنل کا بھرپور لطف اٹھایا
کراچی کے علاقے لیاری میں ہزاروں فٹبال شائقین نے بڑی ایل ای ڈی اسکرینوں پر فیفا ورلڈ کپ کا فائنل دیکھا، جہاں وز...
اسپین اضافی وقت میں ارجنٹائن کو شکست دے کر دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا
اسپین اضافی وقت میں ارجنٹائن کو شکست دے کر دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا
اسپین نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سنسنی خیز فائنل میں ارجنٹائن کو اضافی وقت میں 1-0 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ عالم...
ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں فیفا ورلڈ کپ فائنل کی لائیو اسکریننگ
ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں فیفا ورلڈ کپ فائنل کی لائیو اسکریننگ
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر محکمہ کھیل نے ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں فیفا ورلڈ کپ فائنل کی لا...
سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان کا لیاری فٹبال اسٹیڈیم میں شاندار استقبال
سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان کا لیاری فٹبال اسٹیڈیم میں شاندار استقبال
پاکستانی نژاد برطانوی سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان فرانس اور اسپین کے سیمی فائنل میچ کی بڑی اسکرین پر نما...
فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس اور اسپین سیمی فائنل میں پہنچ گئے
فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس اور اسپین سیمی فائنل میں پہنچ گئے
فرانس اور اسپین نے اپنے اپنے کوارٹر فائنل میچز جیت کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا...
کرسٹیانو رونالڈو نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کو اپنے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ قرار دے دیا
کرسٹیانو رونالڈو نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کو اپنے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ قرار دے دیا
پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے اسپین کے خلاف شکست کے بعد تصدیق کی کہ 2026 فیفا ورلڈ کپ ان کے کیریئر کا آخ...