کوئٹہ کے محمد ہاشم نے ملائیشیا میں فیفا-اے ایف سی بی لائسنس کورس کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا

کوئٹہ کے محمد ہاشم نے ملائیشیا میں فیفا-اے ایف سی بی لائسنس کورس کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان فٹبال کوچ محمد ہاشم نے ملائیشیا میں فیفا اور اے ایف سی بی لائسنس کوچنگ کورس کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا۔ فٹبال حلقوں نے اسے بلوچستان میں فٹبال کے فروغ اور نوجوان کوچز کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

رپورٹ : محمد خان کاکڑ

کوئٹہ میں بلوچستان کی فٹبال کمیونٹی کے لیے ایک خوش آئند خبر سامنے آئی ہے۔ ضلع کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان فٹبال کوچ محمد ہاشم نے ملائیشیا میں اپنی مدد آپ کے تحت فیفا (FIFA) اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن (AFC) کے بی لائسنس کوچنگ کورس کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا۔

محمد ہاشم کی یہ کامیابی بلوچستان میں فٹبال کے فروغ اور نوجوان کوچز کی پیشہ ورانہ تربیت کے حوالے سے ایک اہم سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے۔

اس موقع پر محمد ہاشم نے اپنی کامیابی بلوچستان کی فٹبال کمیونٹی کے نام کرتے ہوئے بلوچستان سپورٹس بورڈ، بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان اداروں کی حوصلہ افزائی اور تعاون نے انہیں اس سفر میں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا۔

فٹبال حلقوں نے محمد ہاشم کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ مستقبل میں اپنی صلاحیتوں اور جدید کوچنگ مہارتوں کے ذریعے بلوچستان اور پاکستان میں فٹبال کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Keywords : Football Coaching, FIFA AFC B Licence, Muhammad Hashim, Balochistan Football

Related News

اسپین کی فتح پر لیاری جشن میں ڈوب گیا، ہزاروں شائقین نے ورلڈ کپ فائنل کا بھرپور لطف اٹھایا
اسپین کی فتح پر لیاری جشن میں ڈوب گیا، ہزاروں شائقین نے ورلڈ کپ فائنل کا بھرپور لطف اٹھایا
کراچی کے علاقے لیاری میں ہزاروں فٹبال شائقین نے بڑی ایل ای ڈی اسکرینوں پر فیفا ورلڈ کپ کا فائنل دیکھا، جہاں وز...
اسپین اضافی وقت میں ارجنٹائن کو شکست دے کر دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا
اسپین اضافی وقت میں ارجنٹائن کو شکست دے کر دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا
اسپین نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سنسنی خیز فائنل میں ارجنٹائن کو اضافی وقت میں 1-0 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ عالم...
ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں فیفا ورلڈ کپ فائنل کی لائیو اسکریننگ
ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں فیفا ورلڈ کپ فائنل کی لائیو اسکریننگ
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر محکمہ کھیل نے ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں فیفا ورلڈ کپ فائنل کی لا...
سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان کا لیاری فٹبال اسٹیڈیم میں شاندار استقبال
سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان کا لیاری فٹبال اسٹیڈیم میں شاندار استقبال
پاکستانی نژاد برطانوی سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان فرانس اور اسپین کے سیمی فائنل میچ کی بڑی اسکرین پر نما...
فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس اور اسپین سیمی فائنل میں پہنچ گئے
فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس اور اسپین سیمی فائنل میں پہنچ گئے
فرانس اور اسپین نے اپنے اپنے کوارٹر فائنل میچز جیت کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا...
کرسٹیانو رونالڈو نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کو اپنے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ قرار دے دیا
کرسٹیانو رونالڈو نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کو اپنے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ قرار دے دیا
پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے اسپین کے خلاف شکست کے بعد تصدیق کی کہ 2026 فیفا ورلڈ کپ ان کے کیریئر کا آخ...