کیڈٹ کالج جعفرآباد میں بارہویں یومِ والدین کی پروقار تقریب منعقد

کیڈٹ کالج جعفرآباد میں بارہویں یومِ والدین کی پروقار تقریب منعقد

کیڈٹ کالج جعفرآباد میں یومِ والدین کی بارہویں سالانہ تقریب شاندار اور منظم انداز میں منعقد ہوئی، جس میں کیڈٹس کی پریڈ، جسمانی مظاہرے اور ثقافتی شو نے حاضرین کو متاثر کیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی آئی جی ایف سی بلوچستان محمد عاطف مجتبیٰ تھے۔ والدین نے اپنے بچوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کالج کی معیاری تعلیم و تربیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

رپورٹ: عزیز الرحمٰن،  نصیرآباد

کیڈٹ کالج جعفرآباد میں بارہویں یومِ والدین کی سالانہ،پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس نے نظم و ضبط، تربیت اور قومی یکجہتی کی  خوبصورت تصویر پیش کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی انسپکٹر جنرل بلوچستان فرنٹیئر کور محمد عاطف مجتبیٰ تھے، جبکہ صدارت پرنسپل کیڈٹ کالج جعفرآباد بریگیڈیئر صغیر احمد نے کی۔ تقریب میں 114 ونگ کے کمانڈر کرنل رضوان، صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردارزادہ میر فیصل جان جمالی، کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین خان نورزئی، ڈی آئی جی نصیرآباد ڈویژن کیپٹن (ر) محمد عاصم،ڈپٹی کمشنر استا محمد ،محمد رمضان پلال سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر جماعت ہفتم سے بارہویں جماعت تک کے کیڈٹس کے والدین کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ۔
تقریب کا آغاز کیڈٹس کی  پریڈ سے ہوا، جس میں سلامی، منظم مارچ اور عسکری انداز نے حاضرین کو بے حد متاثر کیا۔

محدود مدت، محض بیس دنوں کی تیاری میں پیش کی گئی اس پریڈ کو مہمانِ خصوصی آئی جی ایف سی محمد عاطف مجتبیٰ نے غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کیڈٹس کی کارکردگی کو قابلِ فخر کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ کیڈٹ کالج جعفرآباد کے کیڈٹس نظم و ضبط، حوصلے اور محنت کی بہترین مثال ہیں۔پریڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کیڈٹس میں اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ اس کے ساتھ  کیڈٹس نے جسمانی مہارتوں پر مبنی شاندار مظاہرے پیش کیے۔ کیڈٹس نے علاقائی ثقافتی لباس پہن کر ثقافتی شو پیش کیا، جس میں ہر صوبے کی روایات اور تہذیب کو خوبصورت انداز میں اجاگر کیا گیا۔ پرنسپل کیڈٹ کالج جعفرآباد بریگیڈیئر صغیر احمد نے مہمانِ خصوصی، معزز مہمانوں اور والدین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کیڈٹ کالج کی تعلیمی، تربیتی اور انتظامی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔یومِ والدین کے موقع پر والدین نے اپنے بچوں کی کارکردگی کو قریب سے دیکھ کر خوشی، فخر اور اطمینان کا اظہار کیا اور کیڈٹ کالج جعفرآباد کی معیاری تعلیم و تربیت کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔


Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...