زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد لواحقین کا 10 روزہ دھرنا ختم ہوا، جبکہ زیارت اور ہنہ اوڑک حملوں کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

کوئٹہ: زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ادا کی گئی، جس کے بعد شہداء کے جسدِ خاکی سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے، جہاں انہیں سپردِ خاک کیا گیا۔

شہداء کے جسدِ خاکی شہدائے زیارت چوک (سابقہ کوئلہ پھاٹک چوک) سے بڑے جلوس کی صورت میں ایوب اسٹیڈیم لائے گئے۔ نمازِ جنازہ میں صوبائی وزراء، سیاسی رہنماؤں، قبائلی عمائدین، شہداء کے اہل خانہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ پیش رفت شہداء کے لواحقین کے 10 روزہ دھرنے کے خاتمے کے بعد سامنے آئی، جو حکومت بلوچستان کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں ختم ہوا۔ مذاکرات کے دوران حکومت نے لواحقین کے تمام مطالبات تسلیم کرتے ہوئے زیارت اور ہنہ اوڑک حملوں کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ زیارت حملے میں 27 پولیس اہلکار جبکہ ہنہ اوڑک حملے میں 5 شہری شہید ہوئے تھے۔ حکومت نے دونوں واقعات کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

Keywords: Ziarat Terror Attack, Police Martyrs, Funeral Prayers, Judicial Commission

Related News

بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...
بلوچستان میں نئی انتظامی تقسیم، کوئٹہ مشرقی اور مغربی اضلاع میں تقسیم
بلوچستان میں نئی انتظامی تقسیم، کوئٹہ مشرقی اور مغربی اضلاع میں تقسیم
حکومت بلوچستان نے نئی انتظامی تقسیم کے تحت صوبے میں ڈویژنز اور اضلاع کی تعداد بڑھاتے ہوئے ضلع کوئٹہ کو مشرقی ا...