زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ

زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کیے جائیں گے۔ سیکریٹری صحت کو دونوں عمارتوں کے ناموں کی تبدیلی کی منظوری کے لیے کیس فوری طور پر مجاز اتھارٹی کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر ضلع زیارت میں محکمہ صحت کی دو سرکاری عمارتوں کے نام شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کے پرنسپل سیکریٹری عمران زرکون کی جانب سے سیکریٹری صحت کو ارسال کیے گئے مراسلے کے مطابق رورل ہیلتھ سینٹر احمدون کا نام تبدیل کرکے "شہید کانسٹیبل اظہر احمد احمد دمڑ رورل ہیلتھ سینٹر، احمدون، زیارت" رکھا جائے گا۔

اسی طرح بی ایچ یو کاوس غربی کا نام تبدیل کرکے "شہید فرید اللہ بی ایچ یو کاوس غربی، زیارت" رکھا جائے گا۔

مراسلے میں سیکریٹری صحت کو ہدایت کی گئی ہے کہ دونوں سرکاری عمارتوں کے نام تبدیل کرنے کا کیس مجاز اتھارٹی سے منظوری کے لیے فوری طور پر پیش کیا جائے۔

حکومت بلوچستان کے مطابق یہ اقدام زیارت کے شہدائے پولیس کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور ان کی یاد کو ہمیشہ زندہ رکھنے کے لیے کیا جا رہا ہے

Keywords : Ziarat, Health Department, Police Martyrs, Balochistan Government

Related News

کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...
بلوچستان میں نئی انتظامی تقسیم، کوئٹہ مشرقی اور مغربی اضلاع میں تقسیم
بلوچستان میں نئی انتظامی تقسیم، کوئٹہ مشرقی اور مغربی اضلاع میں تقسیم
حکومت بلوچستان نے نئی انتظامی تقسیم کے تحت صوبے میں ڈویژنز اور اضلاع کی تعداد بڑھاتے ہوئے ضلع کوئٹہ کو مشرقی ا...
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ تعین کرنے کا فیصلہ، پٹرول اور ڈیزل مہنگے
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ تعین کرنے کا فیصلہ، پٹرول اور ڈیزل مہنگے
حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بن...
نصیر آباد میں پانی کی قلت: وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیراعلیٰ سندھ کا مشترکہ اقدامات پر اتفاق
نصیر آباد میں پانی کی قلت: وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیراعلیٰ سندھ کا مشترکہ اقدامات پر اتفاق
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نصیر آباد ڈویژن میں پانی کی شدید قلت پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ...