ہارڈننگ آف دی اسٹیٹ کانفرنس کا 21واں اجلاس، مشترکہ کاوشوں کا جائزہ اور بلوچستان کے روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ

ہارڈننگ آف دی اسٹیٹ کانفرنس کا 21واں اجلاس، مشترکہ کاوشوں کا جائزہ اور بلوچستان کے روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ

کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ہارڈننگ آف دی اسٹیٹ کانفرنس کا 21واں اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی و وفاقی اداروں اور سیکیورٹی فورسز نے شرکت کی۔ اجلاس میں امن و امان، اینٹی سمگلنگ و اینٹی نارکوٹکس اقدامات، بی ایریاز سے اے ایریاز کنورژن، ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت اور عوامی فلاح و بہبود پر تفصیلی غور کیا گیا اور بلوچستان کے روشن مستقبل کے لیے مربوط حکمت عملی پر عزم کا اظہار کیا گیا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

 وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ریاستی دفاعی کانفرنس (ہارڈننگ آف دی اسٹیٹ کانفرنس) کا 21واں اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا، جس میں کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان بھی شریک تھے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ کانفرنس گزشتہ ڈیڑھ سال سے باقاعدگی سے منعقد ہو رہی ہے اور صوبے میں امن و استحکام کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر تقریباً 21 دن بعد ہونے والے اجلاس کا بنیادی مقصد سابقہ فیصلوں پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لینا اور نتائج کو مزید بہتر بنانا ہے۔

کانفرنس میں وفاقی و صوبائی اداروں، متعلقہ محکموں اور سیکیورٹی فورسز بشمول پاکستان آرمی، فرنٹیئر کور اور پاکستان کوسٹ گارڈ کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں اینٹی سمگلنگ اور اینٹی نارکوٹکس آپریشنز پر خصوصی توجہ دی گئی اور ان مضر سرگرمیوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کرنے پر زور دیا گیا۔
شرکاء نے بی ایریاز سے اے ایریاز کنورژن کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس حکمت عملی کو صوبے کے تمام ڈویژنز میں مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ ترقیاتی فوائد ہر علاقے تک پہنچ سکیں اور امن و خوشحالی کو فروغ ملے۔
اجلاس میں مجموعی سیکیورٹی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت اور عوامی فلاح و بہبود کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آخر میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان کے درخشاں مستقبل کے لیے اسی نوعیت کی جامع اور مؤثر حکمت عملی پر تسلسل کے ساتھ عمل جاری رکھا جائے گا۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...