بلوچستان: ضابطہ خلاف ورزی پر 23 ڈاکٹر معطل، 25 افسران کو شوکاز نوٹس جاری

بلوچستان: ضابطہ خلاف ورزی پر 23 ڈاکٹر معطل، 25 افسران کو شوکاز نوٹس جاری

بلوچستان حکومت نے ضابطہ خلاف ورزی اور ہڑتال پر سخت کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹروں کو معطل کر دیا ہے، جبکہ اسپتال معمول کے مطابق کھلے ہیں اور عوام کو علاج کی سہولیات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بلوچستان محکمہ صحت نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی، ہڑتال اور نظم و ضبط کی پامالی پر سخت کارروائی کرتے ہوئے 23 ڈاکٹروں کو معطل جبکہ 25 افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے کہا ہے کہ انسانی جانوں سے وابستہ اداروں میں ہڑتال اور عوامی خدمات میں تعطل کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا، اور عدالتی احکامات کے مطابق ایسے اقدامات غیر قانونی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 5 ٹرینی ڈاکٹروں کی پوسٹ گریجویٹ تربیتی رجسٹریشن بھی معطل کر دی گئی ہے اور ان کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

شاہد رند کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری اسپتال معمول کے مطابق کھلے ہیں اور طبی عملہ اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ علاج معالجے کے لیے بلا خوف و خطر اسپتالوں سے رجوع کریں کیونکہ طبی سہولیات جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لازمی سروسز سے غیر حاضری پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، جبکہ سیکیورٹی اور انتظامی صورتحال کے جائزے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

حکومت بلوچستان نے واضح کیا ہے کہ صحت کے شعبے میں نظم و ضبط، شفافیت اور عوامی خدمت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Keywords : Balochistan Health Department, Doctors Suspension, Hospital Services, Government Action

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...