کوئٹہ میں جرائم کی شرح میں 70 فیصد نمایاں کمی، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ میں جرائم کی شرح میں 70 فیصد نمایاں کمی، وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران کوئٹہ میں جرائم کی شرح میں 70 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سیف سٹی منصوبے کے تحت شہر میں 97 فیصد کیمرے دوبارہ فعال کر دیے گئے ہیں جبکہ امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران کوئٹہ شہر میں جرائم کی شرح میں 70 فیصد نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر حکمتِ عملی کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیف سٹی منصوبے کے تحت کوئٹہ میں نصب 97 فیصد سرویلنس کیمرے دوبارہ فعال کر دیے گئے ہیں، جس سے شہر میں نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کو بتدریج بہتر بنانے کے لیے حکومت سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی میں بلوچستان پولیس ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...