ایئرسیال نے کراچی–کوئٹہ پروازوں کا آغاز کر دیا

ایئرسیال نے کراچی–کوئٹہ پروازوں کا آغاز کر دیا

ایئرسیال ایئرلائن نے کراچی اور کوئٹہ کے درمیان ہفتہ وار تین پروازیں شروع کر دی ہیں جو پیر، بدھ اور جمعہ کو آپریٹ کی جائیں گی۔ افتتاحی پرواز 180 مسافروں کے ساتھ کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی جہاں اس موقع پر ایک افتتاحی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے ایئرسیال کا خیرمقدم کرتے ہوئے لاہور اور اسلام آباد سے بھی کوئٹہ کے لیے پروازیں شروع کرنے کی درخواست کی، جبکہ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کوئٹہ ایئرپورٹ پر پروازوں میں اضافے کی مکمل سہولیات موجود ہیں۔

ایئرسیال نے کراچی–کوئٹہ پروازوں کا آغاز کر دیا

رپورٹ: سیدہ نتاشا

ایئرسیال ایئرلائن نے کراچی اور کوئٹہ کے درمیان دونوں طرفہ پروازیں باقاعدہ شروع کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں ایئرسیال ہفتے میں تین پروازیں پیر، بدھ اور جمعہ کے روز آپریٹ کرے گی۔
افتتاحی پرواز ایئرسیال 161 گزشتہ روز دوپہر 03:15 بجے 180 مسافروں کے ساتھ کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ ہوئی، جبکہ واپسی کی پرواز بعد ازاں کراچی کے لیے روانہ ہو گئی۔
پروازوں کے آغاز کے موقع پر کوئٹہ ایئرپورٹ پر ایک افتتاحی تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں ایئرپورٹ مینیجر ملک وحید عباس، ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (ASF) کے چیف سیکیورٹی آفیسر، ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز کے اسٹیشن مینیجرز، ایئرسیال کے حکام اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

ایئرپورٹ مینیجر ملک وحید عباس نے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) کی اعلیٰ انتظامیہ کی جانب سے ایئرسیال کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور درخواست کی کہ لاہور اور اسلام آباد سے بھی کوئٹہ کے لیے پروازیں متعارف کرائی جائیں تاکہ آپریشنز کو مزید وسعت دی جا سکے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی گنجائش وافر ہے اور پروازوں میں اضافے کے لیے تمام ضروری فضائی اور تکنیکی سہولیات مکمل طور پر دستیاب ہیں۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...