علی مدد جتک صوبائی وزیر داخلہ مقرر

علی مدد جتک صوبائی وزیر داخلہ مقرر

رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک نے صوبائی وزیر داخلہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقدہ تقریب میں ان سے حلف لیا، جس میں اعلیٰ حکومتی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

 پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کو بلوچستان کا صوبائی وزیر داخلہ مقرر کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب حلف برداری منعقد ہوئی، جہاں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے علی مدد جتک سے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔
تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی، صوبائی وزراء، اراکین صوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، صوبائی سیکرٹریز اور دیگر سیاسی و سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران شرکاء نے علی مدد جتک کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ صوبے میں امن و امان کی بہتری اور داخلی سلامتی کے امور میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔ صوبائی وزیر داخلہ کی حیثیت سے علی مدد جتک کو اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، جن میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا شامل

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...