اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن

انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ کارروائیوں کے بعد انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیاں کیں۔ پہلی کارروائی کلی شادزئی سرنان، ضلع پشین کے قریب کی گئی، جہاں سے 1500 کلوگرام چرس گردہ برآمد کی گئی۔

دوسری کارروائی گوٹھ شیر خان، ضلع حب میں عمل میں لائی گئی، جہاں جھاڑیوں میں چھپائی گئی 31 کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ اے این ایف حکام کے مطابق دونوں کارروائیاں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئیں۔
برآمد کی گئی منشیات کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ متعلقہ افراد کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اے این ایف نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...