لورالائی کے علاقے میختر میں پوست کی کاشت کے خلاف آپریشن

لورالائی کے علاقے میختر میں پوست کی کاشت کے خلاف آپریشن

حکومتِ بلوچستان اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ لورالائی نے میختر کے علاقوں تودہ چنا اور کچ چاخی میں پوست کی کاشت کے خلاف کامیاب آپریشن کیا، جس میں 22 ایکڑ پر مشتمل فصل کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

حکومتِ بلوچستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان جناب سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ اور ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم کی قیادت میں تحصیل میختر کے علاقوں تودہ چنا اور کچ چاخی میں پوست (تاریک) کی کاشت کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران ضلعی انتظامیہ، ایف سی میختر فورس اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 22 ایکڑ رقبے پر کاشت کی گئی پوست کی فصل کو ٹریکٹر چلا کر اور بعض حصوں کو نذرِ آتش کر کے مکمل طور پر تلف کر دیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم نے کہا کہ منشیات ایک سماجی ناسور ہے جس کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، اور آئندہ دنوں میں ان آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ منشیات کی کاشت اور کاروبار کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ لورالائی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت منشیات کے خاتمے کے لیے کارروائیاں آئندہ بھی بلا تعطل جاری رہیں گی۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...