بلوچستان اسمبلی میں مرحوم صحافی راجہ مطلوب کے لیے دعا، امن و امان کی صورتحال پر بحث

بلوچستان اسمبلی میں مرحوم صحافی راجہ مطلوب کے لیے دعا، امن و امان کی صورتحال پر بحث

کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے آغاز میں مرحوم صحافی راجہ مطلوب کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ اجلاس میں پنجگور میں بینک ڈکیتی کے واقعے پر گفتگو ہوئی اور مسلح افراد کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی گئی۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا
 بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں جمعہ کے روز سینئر صحافی اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ راجہ مطلوب طاہر کی مغفرت اور ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی۔ صوبائی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی پاکستان مسلم لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل نے مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی درخواست کی، جس پر ایوان میں اجتماعی دعا کی گئی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے سینئر صحافی اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ راجہ مطلوب طاہر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نہ صرف ان کے قریبی دوست تھے بلکہ بلوچستان سے متعلق سوشل میڈیا کی ایک متحرک ٹیم کے انچارج بھی تھے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ راجہ مطلوب طاہر نے بھرپور، بامقصد اور متحرک صحافتی زندگی گزاری اور صوبے کے مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ مرحوم ایک ہفتے کے لیے معروف ٹی وی پروگرام کی ریکارڈنگ کے سلسلے میں بلوچستان میں موجود تھے اور افسوسناک حادثے سے محض آدھا گھنٹہ قبل ان کی مرحوم سے گفتگو بھی ہوئی تھی۔ انہوں نے حادثے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں سڑک پر نصب ڈیوائیڈر سے گاڑی ٹکرانے کے نتیجے میں راجہ مطلوب طاہر خالقِ حقیقی سے جا ملے، جس سے صحافتی حلقوں اور بلوچستان بھر میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی مرحوم کے اہلِ خانہ کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کرتی ہے اور لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...