بلوچستان کابینہ کا الیکٹرک بائیکس اسکیم اور سرکاری ملازمین کے لیے ہیلتھ انشورنس متعارف کرانے کا فیصلہ

بلوچستان کابینہ کا الیکٹرک بائیکس اسکیم اور سرکاری ملازمین کے لیے ہیلتھ انشورنس متعارف کرانے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 21ویں اجلاس میں عام آدمی کے لیے الیکٹرک بائیکس اسکیم، سرکاری ملازمین کے لیے ہیلتھ انشورنس، میرٹ پر تعیناتیوں اور انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ پروگرام کی توسیع سمیت اہم فیصلے کیے گئے، جبکہ وزیراعظم کی جانب سے مواصلاتی اور تعلیمی منصوبوں کے آغاز پر اظہارِ تشکر بھی کیا گیا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

 وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 21واں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کی سماجی و معاشی ترقی سے متعلق متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعظم پاکستان کی جانب سے بلوچستان میں مواصلاتی اور تعلیمی منصوبوں کے آغاز پر صوبائی کابینہ نے اظہارِ تشکر کیا۔
کابینہ نے عام آدمی کے لیے الیکٹرک بائیکس اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا، جس کے تحت طلباء، ورکنگ ویمن اور سرکاری ملازمین کو 30 فیصد سبسڈی فراہم کی جائے گی، جبکہ عام شہریوں کو بھی آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی۔ یہ اسکیم بینک فنانسنگ کے تحت نافذ کی جائے گی۔

اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ صوبے کے لگ بھگ ڈھائی لاکھ سرکاری ملازمین کے علاج معالجے پر سالانہ 6 سے 7 ارب روپے خرچ ہو رہے ہیں، جس کے پیش نظر کابینہ نے سرکاری ملازمین کے لیے جامع ہیلتھ انشورنس اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ پیشگی میڈیکل ادائیگیوں اور عوامی انڈومنٹ فنڈ کے آڈٹ کی بھی منظوری دی گئی۔
صوبائی کابینہ نے انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ پروگرام کی گوادر، کیچ اور آواران تک توسیع کی منظوری دیتے ہوئے نوجوانوں کے لیے معاشی مواقع بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اجلاس میں میرٹوکریسی کے فروغ کے لیے میرٹ پر تعیناتیوں پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کے ٹیکس سے حاصل ہونے والے وسائل عوام کی امانت ہیں اور انہیں منصفانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے غریب عوام کو مشکلات میں ڈال کر وسائل کا بڑا حصہ مخصوص طبقے پر خرچ کرنا ناانصافی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ گڈ گورننس کا قیام میرٹوکریسی سے مشروط ہے اور کابینہ اس پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...