بلوچستان کابینہ نے مالی سال 27-2026 کے لیے 1079 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی

بلوچستان کابینہ نے مالی سال 27-2026 کے لیے 1079 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں مالی سال 27-2026 کے مجوزہ بجٹ کی منظوری دی گئی۔ بجٹ میں تعلیم، صحت، بنیادی ڈھانچے، امن و امان اور روزگار کے مواقع کو ترجیح دی گئی ہے۔

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مالی سال 2026-27 کے مجوزہ بجٹ دستاویزات کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کا مجموعی حجم ایک ہزار اناسی ارب روپے تجویز کیا گیا ہے، جبکہ صوبائی ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے لیے دو سو چھ ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ان میں ایک سو چھ ارب روپے نئی ترقیاتی اسکیموں اور ایک سو ارب روپے جاری منصوبوں کے لیے رکھے گئے ہیں۔

کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے سات سو ستانوے ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ وفاقی فنڈڈ منصوبوں کے لیے پینتالیس ارب روپے اور فارن پراجیکٹ اسسٹنس کے تحت چالیس ارب روپے دستیاب ہوں گے۔

اجلاس میں صوبائی آمدنی کا ہدف ایک سو ستر ارب روپے مقرر کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بجٹ آٹومیشن کے ذریعے تیار کیا گیا ہے، جس سے شفافیت اور مؤثر مالی نظم و نسق کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران چھ ہزار ترقیاتی اسکیمیں مکمل کی جا چکی ہیں، جبکہ نئے بجٹ میں تعلیم، صحت، بنیادی ڈھانچے، امن و امان اور روزگار کے مواقع میں اضافے کو ترجیح دی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے اس امید کا اظہار کیا کہ مالی سال 2026-27 کا بجٹ بلوچستان کی پائیدار ترقی، مالی استحکام اور عوامی خوشحالی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Keywords : Balochistan Budget, Provincial Development Program, Sarfraz Bugti, Public Welfare Projects

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...