وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرِ صدارت بی ٹیوٹا اجلاس، نوجوانوں کیلئے جدید فنی تربیت پر زور

وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرِ صدارت بی ٹیوٹا اجلاس، نوجوانوں کیلئے جدید فنی تربیت پر زور

کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت بی ٹیوٹا بورڈ کا دسواں اجلاس منعقد ہوا، جس میں فنی تعلیم، ادارہ جاتی اصلاحات اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع بڑھانے سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں جدید ٹیکنالوجی اور مارکیٹ بیسڈ ٹریننگ پروگرامز متعارف کرانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ اوورسیز یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام کا بھی جائزہ لیا گیا۔

رپورٹ:   سیدہ نتاشا
کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشنل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی، بی ٹیوٹا بورڈ کا دسواں اجلاس منعقد ہوا، جس میں ادارہ جاتی اصلاحات، مالی نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ  تعلیم کے فروغ سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے

۔اجلاس میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مارکیٹ بیسڈ ٹریننگ پروگرامز متعارف کرانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ہدایت دی کہ پیشہ ورانہ  تربیت کے اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرکے نوجوانوں کو عالمی معیار کی مہارتیں فراہم کی جائیں تاکہ وہ بین الاقوامی مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکیں۔اجلاس کے دوران اوورسیز یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ سست روی کا مظاہرہ کرنے والی فرمز کے خلاف کارروائی اور بیرون ملک بھیجے گئے نوجوانوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔
میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ہر فرد کو سرکاری ملازمت دینا ممکن نہیں، اس لیے تکنیکی تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ کے ذریعے نوجوانوں کے لیے روزگار کے بہتر مواقع پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

#Balochistan #BTVETA #MirSarfrazBugti #TechnicalEducation #YouthEmpowerment #SkillDevelopment #VocationalTraining #Employment #Quetta #OverseasJobs #BalochistanGovernment #YouthSkills

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...