بلوچستان میں کم بی ٹی یو گیس پلانٹس کی تنصیب کا فیصلہ، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس

بلوچستان میں کم بی ٹی یو گیس پلانٹس کی تنصیب کا فیصلہ، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے میں کم بی ٹی یو گیس کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کرنے کے لیے صنعتی پلانٹس کی تنصیب کا فیصلہ کیا گیا۔ قلات اور سوئی کے گیس فیلڈز پر مختلف صنعتوں کے قیام سے روزگار کے مواقع اور ٹیکس ریونیو میں اضافے کی توقع ہے۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

 وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں کم بی ٹی یو گیس پلانٹس کی کمرشل بنیادوں پر تنصیب کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں قلات کے علاقے مارگند اور سوئی کے زن گیس فیلڈ پر صنعتی پلانٹس لگانے کی تجویز پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کم بی ٹی یو گیس کے موثر استعمال سے فرٹیلائزر، سیمنٹ، توانائی اور سیرامکس جیسی صنعتوں کے قیام کے وسیع امکانات موجود ہیں، جو صوبے کی صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کم بی ٹی یو گیس منصوبوں کے لیے سرمایہ کار کمپنیوں سے ایکسپریشن آف انٹرسٹ طلب کیے جائیں گے تاکہ نجی شعبے کی شمولیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ سرمایہ کار کمپنیاں مقامی ہنرمند افراد کو روزگار کی فراہمی میں ترجیح دیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان صنعتی منصوبوں سے نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ صوبے کے ٹیکس ریونیو میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا، جو بلوچستان کی پائیدار معاشی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...