وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہیلتھ کارڈز پر علاج کی بندش کا نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہیلتھ کارڈز پر علاج کی بندش کا نوٹس لے لیا

سرفراز بگٹی نے اسپتالوں میں علاج معطل کرنے کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا   وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے کے مختلف اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈز کے تحت مریضوں کے علاج معطل کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت اور ہیلتھ کارڈ پروگرام کے حکام سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر صحت کو بھی ہدایت کی ہے کہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ ہیلتھ کارڈ پر کسی بھی مریض کا علاج رکاوٹ کا شکار نہ ہو۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان کے تمام اسپتالوں کے بقایاجات کو فوری طور پر ادا کیا جائے تاکہ مریضوں کو بروقت اور بہتر طبی سہولیات میسر آ سکیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان کے ہیلتھ کارڈ کے تحت 5 ارب روپے سے زائد کی رقم اب تک نجی اسپتالوں کو جاری نہیں کی جا سکی، جس کے باعث کراچی سمیت دیگر شہروں کے نجی اسپتالوں میں بلوچستان کے مریضوں کا علاج بند ہونے لگا تھا۔ نجی اسپتالوں نے علاج معطل کرنے سے قبل حکومت کو 15 دن کی مہلت دی تھی، جبکہ بلوچستان ہیلتھ کارڈ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن پر تقریباً 6 ارب روپے کے واجبات کے مقروض ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ بلوچستان نے اب تک صرف ایک ارب روپے فراہم کیے ہیں، جبکہ باقی 5 ارب روپے کی رقم 6 ماہ گزرنے کے باوجود ادا نہیں کی گئی۔ حکام نے یقین دلایا ہے کہ فنڈز جلد ہی اسٹیٹ لائف انشورنس کو جاری کر دیے جائیں گے اور بلوچستان کے نجی اسپتالوں نے علاج بند نہیں کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے اس مسئلے پر فوری توجہ مریضوں کی سہولت اور صحت کے شعبے میں بہتری کی کوششوں کو ظاہر کرتی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہیلتھ کارڈز پر علاج کی بندش کا نوٹس لے لیا

سرفراز بگٹی نے اسپتالوں میں علاج معطل کرنے کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا

رپورٹ: اقصی بلوچ 

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے کے مختلف اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈز کے تحت مریضوں کے علاج معطل کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت اور ہیلتھ کارڈ پروگرام کے حکام سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر صحت کو بھی ہدایت کی ہے کہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ ہیلتھ کارڈ پر کسی بھی مریض کا علاج رکاوٹ کا شکار نہ ہو۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان کے تمام اسپتالوں کے بقایاجات کو فوری طور پر ادا کیا جائے تاکہ مریضوں کو بروقت اور بہتر طبی سہولیات میسر آ سکیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان کے ہیلتھ کارڈ کے تحت 5 ارب روپے سے زائد کی رقم اب تک نجی اسپتالوں کو جاری نہیں کی جا سکی، جس کے باعث کراچی سمیت دیگر شہروں کے نجی اسپتالوں میں بلوچستان کے مریضوں کا علاج بند ہونے لگا تھا۔

نجی اسپتالوں نے علاج معطل کرنے سے قبل حکومت کو 15 دن کی مہلت دی تھی، جبکہ بلوچستان ہیلتھ کارڈ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن پر تقریباً 6 ارب روپے کے واجبات کے مقروض ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ بلوچستان نے اب تک صرف ایک ارب روپے فراہم کیے ہیں، جبکہ باقی 5 ارب روپے کی رقم 6 ماہ گزرنے کے باوجود ادا نہیں کی گئی۔

حکام نے یقین دلایا ہے کہ فنڈز جلد ہی اسٹیٹ لائف انشورنس کو جاری کر دیے جائیں گے اور بلوچستان کے نجی اسپتالوں نے علاج بند نہیں کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے اس مسئلے پر فوری توجہ مریضوں کی سہولت اور صحت کے شعبے میں بہتری کی کوششوں کو ظاہر کرتی ہے۔


Related News

وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کو درپیش تعلیمی بحران ختم کرتے ہوئے ان کی ڈگری کی حیثیت بحال کرنے او...
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
سول ہسپتال کوئٹہ سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے احتجاج ختم کرتے ہوئے او پی ڈیز، آپریشن تھیٹرز اور دی...
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت اجلاس میں انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی، حفاظتی ٹیک...
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق اور پولیو پروگرام کے اعلیٰ حکام نے چیف سیکریٹری بلوچ...
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
ایمرجنسی آپریشنز سینٹر بلوچستان کی جانب سے 13 جولائی سے 142 ہائی رسک یونین کونسلز میں سات روزہ خصوصی پولیو بوس...
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صحت کے شعبے میں شفافیت، جوابدہی اور مؤثر نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمی...