صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ کی پی پی ایچ آئی سے متعلق اجلاس کی صدارت

صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ کی پی پی ایچ آئی سے متعلق اجلاس کی صدارت

صوبائی وزیرِ صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کی زیرِ صدارت پی پی ایچ آئی سے متعلق اجلاس میں دیہی اور دور دراز علاقوں میں بنیادی صحت کی سہولیات، کارکردگی، شفافیت اور نگرانی کے نظام کا جائزہ لیا گیا، جبکہ صحت کے نظام کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

 صوبائی وزیرِ صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کی زیرِ صدارت پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انیشی ایٹو (پی پی ایچ آئی) سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبے کے مختلف اضلاع خصوصاً دور دراز اور دیہی علاقوں میں پی پی ایچ آئی کے تحت فراہم کی جانے والی بنیادی صحت کی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
صوبائی وزیرِ صحت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری، بروقت اور مؤثر طبی سہولیات کی فراہمی حکومتِ بلوچستان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بنیادی صحت کے مراکز میں سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ عوام کو بہتر علاج کی سہولت میسر آ سکے۔

اجلاس میں سیکریٹری صحت مجیب الرحمٰن اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پی پی ایچ آئی نے شرکت کی، جنہوں نے پی پی ایچ آئی کی مجموعی کارکردگی، درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔
صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شفافیت کو یقینی بنایا جائے، نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط کیا جائے اور صحت کے منصوبوں کی مؤثر عملدرآمد کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
اجلاس کے اختتام پر صوبائی وزیرِ صحت نے بلوچستان میں بنیادی صحت کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

Related News

وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کو درپیش تعلیمی بحران ختم کرتے ہوئے ان کی ڈگری کی حیثیت بحال کرنے او...
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
سول ہسپتال کوئٹہ سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے احتجاج ختم کرتے ہوئے او پی ڈیز، آپریشن تھیٹرز اور دی...
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت اجلاس میں انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی، حفاظتی ٹیک...
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق اور پولیو پروگرام کے اعلیٰ حکام نے چیف سیکریٹری بلوچ...
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
ایمرجنسی آپریشنز سینٹر بلوچستان کی جانب سے 13 جولائی سے 142 ہائی رسک یونین کونسلز میں سات روزہ خصوصی پولیو بوس...
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صحت کے شعبے میں شفافیت، جوابدہی اور مؤثر نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمی...