بلوچستان میں 28 ارب روپے مالیت کی ضبط شدہ منشیات اور غیر ملکی شراب تلف

بلوچستان میں 28 ارب روپے مالیت کی ضبط شدہ منشیات اور غیر ملکی شراب تلف

ڈی جی ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس محمد زمان نے کہا کہ بلوچستان حکومت منشیات کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے اور ضبط شدہ منشیات و غیر ملکی شراب کی بڑی کھیپ تلف کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے اور معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے محکمہ کی کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں گی۔

کوئٹہ: ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس بلوچستان محمد زمان نے کہا ہے کہ منشیات کے خاتمے کے لیے بلوچستان حکومت مؤثر اقدامات کر رہی ہے اور پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر منشیات کے ناسور کے خلاف بھرپور جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔

عالمی یوم انسدادِ منشیات کے موقع پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری شکیل قادر خان اور سیکرٹری ایکسائز سید ظفر علی بخاری کی ہدایات پر محکمہ ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس نے ضبط شدہ منشیات اور غیر ملکی شراب کی بڑی کھیپ تلف کر دی۔

محمد زمان کے مطابق تلف کیے گئے سامان میں 18 ہزار بوتلیں غیر ملکی شراب، 200 کلوگرام آئس (کرسٹل میتھ) اور 600 کلوگرام چرس شامل تھیں، جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مجموعی مالیت تقریباً 28 ارب روپے ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس بلوچستان نوجوان نسل کو منشیات کی تباہ کاریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اپنی کارروائیاں مزید مؤثر بنائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت محکمہ کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے کا مقصد حاصل کیا جا سکے۔

 Anti-Narcotics, Muhammad Zaman, Balochistan Excise, Drug Enforcement

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...