صوبائی سیکرٹری خزانہ بلوچستان عمران زرکون کا آن لائن بھرتیوں سے متعلق پیغام

صوبائی سیکرٹری خزانہ بلوچستان عمران زرکون کا آن لائن بھرتیوں سے متعلق پیغام

صوبائی سیکرٹری خزانہ عمران زرکون نے کہا ہے کہ محکمہ خزانہ میں آن لائن ٹیسٹ اور انٹرویوز کا انعقاد صوبے میں ڈیجیٹلائزیشن کی جانب ایک تاریخی قدم ہے، جس سے بھرتیوں کے عمل میں شفافیت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سب اکاؤنٹنٹ کی پوسٹ گریڈ 14 کی ہے اور امیدوار افواہوں کے بجائے سرکاری اشتہارات پر اعتماد کریں۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

کوئٹہ: صوبائی سیکرٹری خزانہ بلوچستان عمران زرکون نے  کہا  کہ محکمہ خزانہ میں آن لائن ٹیسٹ اور انٹرویوز کا انعقاد صوبے میں ڈیجیٹلائزیشن کی جانب ایک تاریخی پیش رفت ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بھرتیوں کے عمل کو شفاف بنایا جا رہا ہے تاکہ سفارشی، بوگس اور نااہل امیدواروں کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ آن لائن سسٹم کے ذریعے میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا اور ہر امیدوار کو مساوی مواقع فراہم ہوں گے۔ سیکرٹری خزانہ نے گریڈ 14 اور گریڈ 16 سے متعلق پائے جانے والے ابہام کو دور کرتے ہوئے واضح کیا کہ محکمہ خزانہ میں سب اکاؤنٹنٹ کی پوسٹ واضح طور پر گریڈ 14 کی ہے۔
عمران زرکون نے امیدواروں کو ہدایت کی کہ وہ افواہوں اور غیر مصدقہ معلومات پر کان نہ دھریں بلکہ صرف محکمہ خزانہ کے سرکاری اشتہارات اور نوٹیفکیشنز پر ہی اعتماد کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ شفاف اور منصفانہ بھرتیوں کے ذریعے صوبے میں ادارہ جاتی اصلاحات کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...