بلوچستان فوڈ اتھارٹی میں جدید ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹمز کا آغاز

بلوچستان فوڈ اتھارٹی میں جدید ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹمز کا آغاز

بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے خوراک کے معیار کو بہتر بنانے اور شفاف نگرانی کے لیے جدید ڈیجیٹل سسٹمز متعارف کرا دیے ہیں۔ صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ کے مطابق یہ اقدامات عوام کو تیز، مؤثر اور معیاری سروس کی فراہمی کے لیے کیے گئے ہیں۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

بلوچستان میں خوراک کے معیار کو یقینی بنانے اور نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے بلوچستان فوڈ اتھارٹی میں جدید ڈیجیٹل سسٹمز متعارف کرا دیے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ نے کوئٹہ میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ہیڈکوارٹر میں لائیو آپریشن مانیٹرنگ سسٹم اور ڈیجیٹل فائل ٹریکنگ سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق یہ اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں تاکہ عوام کو تیز، شفاف اور معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے فوڈ سیفٹی کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
تقریب کے دوران ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی وقار خورشید عالم نے لائیو آپریشن مانیٹرنگ سسٹم اور ڈیجیٹل فائل ٹریکنگ سسٹم پر تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے ڈیجیٹل اصلاحات کے بروقت نفاذ پر افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے عوام کو محفوظ اور صحت بخش خوراک کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...