حکومتِ بلوچستان کی کوئٹہ میونسپل انتظامیہ کو آوارہ جانوروں کے لیے انسانی اور سائنسی طریقہ کار اپنانے کی ہدایت

حکومتِ بلوچستان کی کوئٹہ میونسپل انتظامیہ کو آوارہ جانوروں کے لیے انسانی اور سائنسی طریقہ کار اپنانے کی ہدایت

حکومتِ بلوچستان نے کوئٹہ میں آوارہ کتوں اور بلیوں کے مسئلے کے حل کے لیے قتل کے بجائے بین الاقوامی معیار کے TNVR طریقہ کار کو اپنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ جانوروں کا تحفظ ایک مہذب اور ذمہ دار معاشرے کی علامت ہے۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

حکومتِ بلوچستان نے کوئٹہ میونسپل انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ آوارہ کتوں اور بلیوں کو مارنے کے بجائے بین الاقوامی معیار کے مطابق TNVR (ٹریپ، نیوٹر، ویکسینیٹ، ریلیز) طریقہ کار اپنایا جائے اور جعلی یا غیر معیاری ویکسین کے استعمال سے گریز کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ آوارہ جانوروں کے مسئلے کا حل قتل نہیں بلکہ جدید، سائنسی اور انسانی طریقہ کار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “پناہ کوئٹہ” کے تعاون سے شہر میں کتوں اور بلیوں کو محفوظ انداز میں سنبھالنے کا عمل جاری ہے، جو ایک مثبت اور قابلِ تقلید اقدام ہے۔

وزیر اعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جانوروں کے تحفظ سے متعلق حکومتی اقدامات میں تعاون کریں تاکہ اس پالیسی پر مؤثر اور مستقل عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان اب صرف انسانوں کے لیے ہی نہیں بلکہ جانوروں کے لیے بھی ایک محفوظ صوبہ بنتا جا رہا ہے۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...