حکومتِ بلوچستان کا صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ

حکومتِ بلوچستان کا صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ

حکومتِ بلوچستان نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اعلامیے کے مطابق اسلحہ کی نمائش، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، کالے شیشوں والی اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے استعمال، پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماعات اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ پابندیاں ایک ماہ تک نافذ العمل رہیں گی اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

حکومتِ بلوچستان نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ، اسلحہ کی نمائش، ڈبل سواری اور اجتماعات پر پابندی

رپورٹ: عروبہ شہزاد 

کوئٹہ میں حکومتِ بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 کے تحت متعدد پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ اس حوالے سے یکم فروری 2026 کو جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ پابندیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی اور ایک ماہ کی مدت تک برقرار رہیں گی۔محکمہ داخلہ کے حکم نامے کے مطابق صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، گاڑیوں میں کالے شیشوں کا استعمال، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی سڑکوں پر آمد و رفت بھی ممنوع قرار دی گئی ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماعات، دھرنے، جلوس اور ریلیاں نکالنے پر بھی پابندی ہوگی۔ مزید برآں عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے، خصوصاً مفلر، ماسک یا کسی بھی ایسے ذریعے کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے جس سے شناخت ممکن نہ ہو۔یہ احکامات ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی جانب سے ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144 کی ذیلی شق (6) کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد صوبے میں امن و استحکام کو یقینی بنانا ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...