سال 2025 میں بلوچستان حکومت کے ترقیاتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ گیے۔

سال 2025 میں بلوچستان حکومت کے ترقیاتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ گیے۔

سال 2025 کے دوران بلوچستان حکومت نے زراعت، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پر خصوصی توجہ دی۔ زرعی شعبے میں ہزاروں ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا گیا، جبکہ یوتھ پالیسی کے تحت نوجوانوں کو بیرونِ ملک روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے۔ تعلیم میں وظائف اور اسکالرشپس کے ذریعے مستحق طلبہ کی معاونت کی گئی، صحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں نئی سہولیات متعارف کرائی گئیں اور کوئٹہ میں شہری ترقی کے بڑے منصوبے شروع کیے گئے۔ ان اقدامات کے ابتدائی مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، جس سے عوام میں ترقی کے تسلسل کی امید پیدا ہوئی ہے۔

رپورٹ: ماہ رنگ بلوچ

سال 2025 کے دوران بلوچستان حکومت نے صوبے کی مجموعی ترقی کے لیے زراعت، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی۔ زراعت کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر 27 ہزار سے زائد ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا گیا، جس پر تقریباً 55 ارب روپے لاگت آئی، جبکہ اس منصوبے کی مالی معاونت وفاقی اور صوبائی حکومت نے مشترکہ طور پر کی۔ نوجوانوں کے لیے بلوچستان یوتھ پالیسی متعارف کرائی گئی جس کے تحت بیرونِ ملک روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں اور اب تک ہزاروں ہنر مند نوجوان بیرونِ ملک ملازمتیں حاصل کر چکے ہیں۔ تعلیم کے شعبے میں بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ اور بینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام کے تحت مستحق طلبہ کو ملکی و غیر ملکی تعلیمی اداروں میں وظائف فراہم کیے گئے۔ صحت اور عوامی سہولیات کے فروغ کے لیے گرین اور پنک بس سروسز کا آغاز کیا گیا جبکہ کوئٹہ کے اسپنی روڈ پر جدید ٹراما سینٹر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پلان کے تحت سڑکوں کی توسیع، انڈرپاسز اور فلائی اوورز کی تعمیر سے شہری انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا گیا۔ حکومتی اقدامات کے ابتدائی نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، جس سے عوام میں ترقی کے تسلسل کی امید پیدا ہوئی ہے۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...