حکومت بلوچستان نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہنر فراہم کرنے کے لیے مربوط اقدامات کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

حکومت بلوچستان نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہنر فراہم کرنے کے لیے مربوط اقدامات کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ چوہدری سالک حسین نے ملاقات کی، جس میں نوجوانوں کی اسکل ڈویلپمنٹ، افرادی قوت کی تربیت اور بیرون ملک روزگار کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کی پیش رفت سے آگاہ کیا جبکہ وفاقی وزیر نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بدھ کے روز وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ چوہدری سالک حسین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، بالخصوص نوجوانوں کی اسکل ڈویلپمنٹ، افرادی قوت کی تربیت اور بیرون ملک روزگار کے مواقع پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وفاقی وزیر کو چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے اغراض و مقاصد، پیش رفت اور مستقبل کی حکمت عملی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان صوبے کے نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہنر فراہم کرنے کے لیے مربوط اور عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ انہیں باعزت روزگار کے بہتر مواقع میسر آ سکیں۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مذکورہ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تربیت دی جا رہی ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو خود کفیل بنانا اور بیرون ملک روزگار کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہنرمند نوجوان نہ صرف اپنے خاندانوں کی معاشی حالت بہتر بنائیں گے بلکہ ملک کے لیے قیمتی زرِ مبادلہ کا ذریعہ بھی ثابت ہوں گے۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے بلوچستان حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور اسکل ڈویلپمنٹ کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں اور وفاق کے باہمی اشتراک سے افرادی قوت کی ترقی کے اہداف کو مؤثر انداز میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ وفاقی اور صوبائی ادارے مل کر نوجوانوں کے لیے بیرون ملک روزگار کے مواقع میں اضافے، تربیتی پروگراموں کو مزید مؤثر بنانے اور ادارہ جاتی روابط کو مضبوط کرنے کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گے۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...