محکمہ صحت بلوچستان اور عالمی بینک کا بنیادی صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق

محکمہ صحت بلوچستان اور عالمی بینک کا بنیادی صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق

محکمہ صحت بلوچستان اور عالمی بینک کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں بنیادی صحت کی سہولیات، جاری اصلاحات اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے صحت کی خدمات، عوامی رسائی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

کوئٹہ: محکمہ صحت حکومتِ بلوچستان اور عالمی بینک کے درمیان بنیادی صحت کی سہولیات کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں جاری صحت اصلاحات، درپیش چیلنجز اور مستقبل کے شراکتی منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمٰن نے کی، جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری صحت ثاقب کاکڑ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر ایم بی دھاریجو، عالمی بینک کی سینئر ہیلتھ اسپیشلسٹس ڈاکٹر عالیہ کاشف اور ڈاکٹر شاہ کوہ مینگل، ڈاکٹر سارہ شہزاد، صوبائی کوآرڈینیٹر بی ایچ ایم آئی ایس ڈاکٹر ابابگر بلوچ، پی ایم یو ہیلتھ کے شیراز خان، پی پی ایچ آئی کے ڈائریکٹر ہارون کاسی اور محکمہ صحت کے دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں بلوچستان کے منفرد صحت کے نظام اور درپیش چیلنجز، جن میں صوبے کا وسیع رقبہ، منتشر آبادی، دور دراز علاقوں تک رسائی، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور مالی وسائل کی محدود دستیابی شامل ہیں، پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو مزید مضبوط بنانے، عوام کی معیاری طبی خدمات تک رسائی بہتر بنانے، کمیونٹی آؤٹ ریچ کو وسعت دینے، انسانی وسائل کی استعداد کار بڑھانے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے۔

اجلاس میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ محکمہ صحت بلوچستان اور عالمی بینک باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرتے ہوئے ایسے پائیدار منصوبوں پر کام کریں گے جو صوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں مؤثر کردار ادا کریں۔

Keywords : Balochistan Health Department, World Bank, Primary Healthcare, Health Reforms

Related News

وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کو درپیش تعلیمی بحران ختم کرتے ہوئے ان کی ڈگری کی حیثیت بحال کرنے او...
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
سول ہسپتال کوئٹہ سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے احتجاج ختم کرتے ہوئے او پی ڈیز، آپریشن تھیٹرز اور دی...
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت اجلاس میں انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی، حفاظتی ٹیک...
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق اور پولیو پروگرام کے اعلیٰ حکام نے چیف سیکریٹری بلوچ...
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
ایمرجنسی آپریشنز سینٹر بلوچستان کی جانب سے 13 جولائی سے 142 ہائی رسک یونین کونسلز میں سات روزہ خصوصی پولیو بوس...
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صحت کے شعبے میں شفافیت، جوابدہی اور مؤثر نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمی...