گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا

گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صحت کے شعبے میں شفافیت، جوابدہی اور مؤثر نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم (DHIS) اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ (EMR) ماڈیول کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید نظام سے طبی سہولیات، ادویات، عملے کی حاضری اور صحت مراکز کی کارکردگی کی مؤثر نگرانی ممکن ہوگی۔

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے بلوچستان کی تیسری ہیلتھ کیئر لیڈرشپ کانفرنس کے موقع پر ڈیجیٹلائزڈ ہیلتھ انفارمیشن سسٹم (DHIS) اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ (EMR) ماڈیول کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم کے نفاذ سے صوبے کے صحت کے شعبے میں شفافیت، جوابدہی اور مؤثر نگرانی کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ نئے نظام کے تحت تمام مراکز صحت کا ڈیٹا باقاعدگی سے ریکارڈ کیا جائے گا، جبکہ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملے کی حاضری، ادویات کی فراہمی و تقسیم، طبی سہولیات اور ضلعی سطح پر صحت مراکز، عمارتوں اور لیبر رومز کی فعالیت کی بھی مسلسل نگرانی ممکن ہوگی۔گورنر بلوچستان نے کہا کہ اس اقدام سے ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت کی کارکردگی بہتر ہوگی اور پہلی مرتبہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو اپنے اداروں کی کارکردگی کے حوالے سے جوابدہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے اس پیش رفت پر صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن پانیزئی کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان جیسے وسیع رقبے اور منتشر آبادی والے صوبے میں عوام تک معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ایک بڑا چیلنج ہے، جس سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر انتظامی نظام ناگزیر ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے بلوچستان میں صحت سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تعاون بڑھانے کی بھی اپیل کی۔کانفرنس میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن پانیزئی، پاکستان میں یونیسف کی چیف فٹسم آسیفا، ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل عملے اور صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے دیگر نمائندوں نے شرکت کی۔

Digital Health Information System, Electronic Medical Record, Jaffar Khan Mandokhail,Balochistan Healthcare

Related News

وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کو درپیش تعلیمی بحران ختم کرتے ہوئے ان کی ڈگری کی حیثیت بحال کرنے او...
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
سول ہسپتال کوئٹہ سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے احتجاج ختم کرتے ہوئے او پی ڈیز، آپریشن تھیٹرز اور دی...
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت اجلاس میں انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی، حفاظتی ٹیک...
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق اور پولیو پروگرام کے اعلیٰ حکام نے چیف سیکریٹری بلوچ...
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
ایمرجنسی آپریشنز سینٹر بلوچستان کی جانب سے 13 جولائی سے 142 ہائی رسک یونین کونسلز میں سات روزہ خصوصی پولیو بوس...
کوئٹہ میں تیسری بلوچستان ہیلتھ لیڈرشپ کانفرنس کا آغاز
کوئٹہ میں تیسری بلوچستان ہیلتھ لیڈرشپ کانفرنس کا آغاز
کوئٹہ میں شروع ہونے والی دو روزہ بلوچستان ہیلتھ لیڈرشپ کانفرنس میں صوبے بھر کے محکمہ صحت کے افسران اور ہسپتالو...