کوئٹہ میں تیسری بلوچستان ہیلتھ لیڈرشپ کانفرنس کا آغاز

کوئٹہ میں تیسری بلوچستان ہیلتھ لیڈرشپ کانفرنس کا آغاز

کوئٹہ میں شروع ہونے والی دو روزہ بلوچستان ہیلتھ لیڈرشپ کانفرنس میں صوبے بھر کے محکمہ صحت کے افسران اور ہسپتالوں کے سربراہان صحت کے نظام کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کانفرنس میں شفافیت، احتساب، مصنوعی ذہانت پر مبنی نگرانی، حفاظتی ٹیکہ جات اور پولیو کے خاتمے سے متعلق اقدامات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

کوئٹہ: بلوچستان میں صحت کے شعبے میں انتظامی استعداد، شفافیت، جوابدہی اور عوامی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے تیسری بلوچستان ہیلتھ لیڈرشپ کانفرنس ہفتہ کے روز کوئٹہ میں شروع ہوگئی۔

کانفرنس کی صدارت صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کی، جبکہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی، رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

دو روزہ کانفرنس میں صوبے بھر کے ضلعی محکمہ صحت کے افسران، سرکاری ہسپتالوں کے سربراہان اور بی پی ایچ ایس (BPHS) کے ضلعی نمائندے شریک ہیں، جہاں ضلعی اور ہسپتالی سطح پر صحت کے نظام کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد صحت کے نظام میں مؤثر قیادت، احتساب، شفافیت اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانا ہے۔

پہلے روز کوئٹہ، مکران، لورالائی اور قلات ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، جبکہ مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی حاضری، حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج، نگرانی کے نظام اور دیگر اہم اشاریوں کی بنیاد پر اضلاع کی کارکردگی کا تجزیہ کیا گیا۔ اس موقع پر پولیو کے خاتمے اور حفاظتی ٹیکہ جات سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

کانفرنس کا اختتامی اجلاس 4 جولائی کو ہوگا، جس کے بعد اہم فیصلوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشتمل اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

Keywords : Balochistan Health, Quetta, Healthcare Governance, Health Leadership Conference

Related News

وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کو درپیش تعلیمی بحران ختم کرتے ہوئے ان کی ڈگری کی حیثیت بحال کرنے او...
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
سول ہسپتال کوئٹہ سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے احتجاج ختم کرتے ہوئے او پی ڈیز، آپریشن تھیٹرز اور دی...
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت اجلاس میں انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی، حفاظتی ٹیک...
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق اور پولیو پروگرام کے اعلیٰ حکام نے چیف سیکریٹری بلوچ...
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
ایمرجنسی آپریشنز سینٹر بلوچستان کی جانب سے 13 جولائی سے 142 ہائی رسک یونین کونسلز میں سات روزہ خصوصی پولیو بوس...
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صحت کے شعبے میں شفافیت، جوابدہی اور مؤثر نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمی...